ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حکمران دوغلی پالیسی پرگامزن، تمام سرکاری دعوے جھوٹ:عمر عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 17, 2022
in خاص خبریں
0
حکمران دوغلی پالیسی پرگامزن، تمام سرکاری دعوے جھوٹ:عمر عبداللہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ ایک طرف مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل کے طورپر منایا جاتا ہے لیکن دوسری جانب مہاراجہ ہر ی سنگھ نے جن شرائط پر یونین آف انڈیا کے ساتھ الحاق کیا تھا اُس کو تہس نہس کیا گیا۔اُن کے مطابق حکمران اپنی جھوٹی کارکردگی دکھانے کے لئے یاتریوں کو بھی سیاحوں کے بطور پیش کر رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ اور فریب کی بنیادی پر کھڑی ہے اور ایک دن یہ سارے جھوٹ ریت کی دیواریں ثابت ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی آمد کے بارے میں دعوے کئے جارہے ہیں کہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی لیکن یہ نہیں کہا جارہاہے کہ اُن میں سے ایک کروڑ وہ لوگ ہیں جو شری ماتاویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا کے لئے آئے تھے،
جو ماضی میں بھی اسی تعداد میں آیا کرتے تھے ، فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے ان یاتریوں کو سیاحوں کیساتھ نہیں جوڑا تھا لیکن اب حکمران اپنی جھوٹی کارکردگی دکھانے کیلئے یاتریوں کو بھی سیاحوں کے بطور پیش کررہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک طرف مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل کے طور منایا جاتا ہے لیکن دوسری جانب مہاراجہ ہری سنگھ نے جن شرائط پر یونین آف انڈیا کیساتھ الحاق کیا تھا انہیں تہس نہس کیا گیا۔اُن کے مطابق اگر حکمرانوں کو مہاراجہ کا اتنا ہی احترام ہے تو پھر اُن کی وراثت ( دفعہ370،35اے اور اندرونی خودمختاری) کو غیر آئینی ، غیر جمہوری اور یکطرفہ طور پر کیوں ختم کیا گیا۔اس سے قبل اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات زیر بحث آئے اور شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلاے اُجاگر کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں اور زمینی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
شرکاء نے اس بات پر زبردست تشویش اور افسوس کا اظہار کیا کہ تمام صنعتوں کو تہس نہس کرنے کے بعد اب میوہ صنعت کو ختم کیاجارہاہے۔طویل اجلاس میں سبھی شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کی اور نائب صدر نے سبھی کو بغور سُنا ۔عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران پر زور دیا کہ نیشنل کانفرنس کی صورت میں شیر کشمیر نے ایک سرمایہ چھوڑا ہے اور اس کی حفاظت کرنا اور اس کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس مقصد کی خاطر ہمیں زمینی سطح پر لوگوں کیساتھ اپنے رابطے میں مزید مضبوطی لانے ہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیاکہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے میں اپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے تن دہی سے کام کریں۔

Tags: حکمراںدعویٰعمر عبداللہ
ShareTweetSend
Previous Post

سب سے زیادہ گاڑیاں دہلی این سی آرمیں چوری ہوتی ہیں

Next Post

منیش سسودیا سے متعلق ہتک عزت کے معاملہ میں منوج تیواری کی اپیل مسترد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
منیش سسودیا سے متعلق ہتک عزت کے معاملہ میں منوج تیواری کی اپیل مسترد

منیش سسودیا سے متعلق ہتک عزت کے معاملہ میں منوج تیواری کی اپیل مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In