جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

افغان خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی پرسعودی عربیہ کا”احتجاج”

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 21, 2022
in خاص خبریں
0
افغان خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی پرسعودی عربیہ کا”احتجاج”
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض(ایجنسیاں): سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام حکومت کی جانب سے طالبات کی یونیورسٹی تعلیم تک رسائی معطل کرنے کے فیصلے پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پابندی کو واپس لیں۔وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی جامعہ کی سطح پرتعلیم پر پابندی افغان خواتین کو ان کے مکمل قانونی حقوق دینے کے منافی ہے۔ان میں سب سے اہم تعلیم کا حق ہے کیونکہ تعلیم ہی افغانستان اوراس کے برادر لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام، ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
طالبان نے منگل کے روز طالبات کے لیے یونیورسٹیوں تک رسائی معطل کردی ہے۔غیرملکی حکومتوں نے ان کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور خود طالبان انتظامیہ کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوششوں کو پیچیدہ بنادیا ہے۔
ادھراقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ ایک اور بہت ہی پریشان کن اقدام ہے اور یہ تصورکرنا مشکل ہے کہ خواتین کی فعال شرکت اور خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے اوران تمام چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے جو اسے درپیش ہیں‘‘۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ انھیں طالبان کی جانب سے خواتین کو یونیورسٹی کی تعلیم کے حق سے محروم کرنے کے اعلان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔افغان خواتین بہتر کی مستحق ہیں۔افغانستان اس سے بہتر کا مستحق ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری سے خود کوتسلیم کیے جانے کے اپنے مقصد کو یقینی طور پر پیچھے چھوڑدیا ہے۔
دریں اثنا قطری وزارتِ خارجہ نے افغان نگراں حکومت کی جانب سے جامعات میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسلم ملک کی حیثیت سے جہاں خواتین کو ان کے تمام حقوق حاصل ہیں، خاص طور پر تعلیم، قطر کی ریاست افغان نگراں حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے متعلق اسلامی مذہب کی تعلیمات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
اسی کے ساتھ ساتھ جرمن وزیرخارجہ انالینا بیربوک انھوں نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں اورخواتین کے مستقبل کرتاریک کرنے کے ذریعے طالبان نے اپنے ہی ملک کے مستقبل کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس معاملے کو کل جی سیون کے ایجنڈے میں رکھوں گی۔ طالبان خواتین کوپوشیدہ رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ دنیا دیکھ رہی ہے۔
خاص بات یہ بھی ہے کہ اقوام متحدہ میں برطانوی سفیرباربراووڈورڈ نے کہا کہ یہ خواتین کے حقوق پرایک اور سنگین قدغن ہے اور ہر ایک طالبہ کے لیے گہری مایوسی کی مظہرہے۔ یہ طالبان کی جانب سے خود کفیل اورخوش حال افغانستان سے دوری کا ایک اور قدم بھی ہے۔ دوسری طرف کینیڈاکی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ طالبان طالبات کو یونیورسٹیوں میں داخلے سے روک رہے ہیں اورانھیں بہتر زندگی کے امکانات سے محروم کررہے ہیں۔ تعلیم کی تمام سطحوں تک مساوی رسائی ایک ایسا حق ہے جس کی ہرعورت اورہرلڑکی حقدار ہے۔ہم اس گھناؤنی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
اس ضمن میں پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہہم اس بات میں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کریں۔
اسی بیچ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل ایگنیس کالامارڈ نےاپنے ردعمل میں کہا کہ ’’یہ نفرت ہے، تشدد کا ایک اور اظہار عورتوں پر مردوں کی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ہے، خواتین کو تھوڑی سی ہواکے بغیرجگہ میں رکھنے کے لیے۔طالبان افغانستان کے بارے میں یہی کررہے ہیں۔وہ اپنے ملک کو عورتوں کے لیے ایک جیل بنا رہے ہیں‘‘۔

Tags: افغان خواتینسعودی عربیہیونیورسٹی تعلیم
ShareTweetSend
Previous Post

نوئیڈا میں چلے گا کووڈ پروٹو کول کا ڈنڈا

Next Post

فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور

فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In