منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ چوتھی بار مؤخر

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 22, 2023
in اخبارجہاں, خاص خبریں, فلسطین- اسرائیل جنگ
0
اسرائیل وحماس کی جنگ کو روکنے کی روسی قراردار سلامتی کونسل سے مسترد
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن (یواین آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بار پھر غزہ کو امداد دینے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ نہ ہوسکی، امریکی اعتراضات کے باعث سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ مسلسل چوتھے روز مؤخر کردی گئی، اب قرار داد پر ووٹنگ آج رات ہونے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کئی دنوں کی تاخیر کے بعد تازہ ترین مسودے میں غزہ میں ’فوری طور پر محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کی اجازت دینے اور کشیدگی کے پائیدار خاتمے کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا کو قرار داد کے مسودے میں شامل سیز فائرکا لفظ اور دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض ہے تاہم اس حوالے سے ارکان کے مذاکرات جاری ہے۔
امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے جمعرات کی شب صحافیوں کو بتایا: ’اگر (نئے مسودے کے ساتھ) یہ قرارداد پیش کی جاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کر سکتے ہیں۔‘
تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ قرارداد کے اصل مسودے پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ (نیا مسودہ) ’بہت مضبوط‘ ہے اور اسے ’عرب گروپ کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے۔‘
مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ اس قراردار پر ووٹنگ اس سے قبل تین بار مؤخر ہو چکی ہے۔انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے تجزیہ کار رچرڈ گوون نے کہا: ’اس (نئے مسودے) میں استعمال ہونے والی زبان کے الفاظ بے معنی ہیں۔‘
ان کے بقول: ’کونسل کے دیگر ارکان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ صرف اتفاق رائے پر پہنچنے کی خاطر کمزور متن پر سمجھوتہ کر لیں گے۔‘
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ویٹو کی طاقت رکھنے والے روس کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ’کیا وہ کسی ایسے مسودے کی حمایت کر سکتے ہیں جو بالآخر ان کی دیرینہ دلیل یعنی فائر بندی کے مطالبے کے خلاف ہو۔‘
اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سربراہی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کئی اہم شعبوں میں ترامیم کی گئی ہے۔
نیا مسودہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ’انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پوری غزہ کی پٹی کے لیے اور اس میں سرحدی کراسنگ سمیت تمام راستوں کے استعمال کی اجازت اور سہولت فراہم کی جائے۔‘
تھامس گرین فیلڈ نے مزید کہا: ’ہر ایک دن ہم زمین پر انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
15 رکنی کونسل کے ارکان کئی دنوں سے قرارداد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ جنگ کے آغاز سے ہی کونسل کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تنقید بڑھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر (18 دسمبر) کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ووٹنگ منگل (19 دسمبر) تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
تاہم منگل کے روز بھی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی جبکہ یو اے ای کی جنگ بندی سے متعلق پہلی قرار داد کو بھی امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ کا کہنا ہے کہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں پانچ لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینی (آبادی کا ایک چوتھائی حصہ) بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فوج نے رفح، خان اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر راکٹ داغ دیے۔
24 گھنٹوں میں 230 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، سات اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی۔
صہیونی فوج نے ہلال احمر کی عمارت کا گھیراؤ کرلیا جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے بعد غزہ کے علاقے شجاعیہ پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

Tags: امریکاانسانی ہمدردیسلامتی کونسلغزہمؤخرووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

ساکشی کاریٹائرمنٹ کا فیصلہ کھیل کی دنیا کے لیے سیاہ دن : سرجے والا/وجیندر سنگھ

Next Post

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل کے حملہ میں دو فسلطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In