جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

540 کروڑ روپے سے زیادہ کے غیر قانونی اثاثوں کا انکشاف

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 25, 2025
in دیار وطن
0
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار
0
SHARES
59
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چندی گڑھ 25 جون (یو ای آئی) پنجاب ویجیلنس بیورو نے بدھ کو شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے رہنما اور سابق وزیر وکرم سنگھ مجیٹھیا کے امرتسر اور چنڈی گڑھ میں ڈرگ اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں رہائش گاہوں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس درمیان بیوروہ کی ٹیم نے مسٹر مجیٹھیا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق تقریباً 10 سے 15 افسران بشمول سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ویجیلنس) لکھبیر سنگھ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر گرین ایونیو علاقے میں مسٹر مجیٹھیا کے گھر پہنچے۔ پنجاب اسٹیٹ کرائم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اور ویجیلنس بیورو کی تحقیقات میں مسٹر مجیٹھیا کے ذریعہ ڈرگ منی کی بڑے پیمانے پر لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 540 کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈرگ منی کو متعدد طریقوں سے لانڈر کیا گیا ہے جس میں مسٹر مجیٹھیا کے زیر کنٹرول کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں 161 کروڑ روپے کی بڑی بے حساب نقدی، مشکوک غیر ملکی اداروں کے ذریعے 141 کروڑ روپے کا چینلائزیشن، کمپنی کے مالیاتی تفصیلات میں وضاحت کے بغیر 236 کروڑ روپے کے اضافی ڈپازٹس اور مسٹر مجیٹھیا کے ذریعہ بغیر کسی جائز ذرائع آمدنی کے منقولہ/ غیر منقولہ اثاثوں کا حصول شامل ہے۔

پنجاب ویجیلنس بیورو کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ویجیلنس بیورو نے ایف آئی آر نمبر 2 مورخہ 20 دسمبر 2021 کی تحقیقات کررہی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کی بنیاد پر معاملہ درج کیا ہے جو سیکشن 25، 27-A اور 29 این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 پی اے ایس پنجاب اسٹیٹ کرائم ، ایس اے ایس نگر کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں مسٹر مجیٹھیا کے ذریعہ ڈرگ منی کی بڑے پیمانہ پر لانڈرنگ کے اشارے دینے والے کافی ثبوت سامنے آئے ہیں۔ ان لین دین کی جانچ ویجیلنس بیورو کر رہی ہے اور ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رقوم بکرم سنگھ مجیٹھیا کے ذریعہ آسانی سے سرایا انڈسٹریز میں ڈالی گئی ڈرگ منی کی شاکل میں تھی۔
ترجمان نے کہا کہ اب تک 540 کروڑ روپے کی ڈرگ منی کا پتہ چلا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر اور ایک ایم ایل اے اور اس وقت کی پنجاب حکومت میں کابینی عہدے پر رہنے والے وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے پیدا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بکرم سنگھ مجیٹھیا اور ان کی اہلیہ جنیو کور کے نام پر غیر منقولہ/منقولہ اثاثوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس کے لیے آمدنی کا کوئی جائز ذریعہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 22 افراد کی ایس آئی ٹی اور ویجیلنس بیورو کی جانب سے پر تین مقامات پر تلاشی اور ضبطی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے ​​زائد موبائل فون، پانچ لیپ ٹاپ، تین آئی پیڈ، دو ڈیسک ٹاپ، کئی ڈائریاں، کئی جائیداد کے دستاویزات اور سرایا انڈسٹریز کے کئی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بکرم سنگھ مجیٹھیا کو ویجیلنس بیورو کے ذریعہ مناسب طریقہ کار کے بعد قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں، تلاشیاں اور ضبطیاں کی جائیں گی۔ تمام جمع کیے گئے شواہد کو مجاز عدالت میں عدالتی فیصلے کے لیے پیش کرکے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Tags: ایس آئی ٹیپنجاب اسٹیٹ کرائم پولیس اسٹیشنپنجاب ویجیلنس بیوروتفتیشڈرگ منیشرومنی اکالی دلمجیٹھیاموبائل فون
ShareTweetSend
Previous Post

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

Next Post

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In