پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکی میرینز میں سکھ فوجیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت مل گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 24, 2022
in اخبارجہاں
0
امریکی میرینز میں سکھ فوجیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت مل گئی
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا کہ امریکی میرینز سکھ رنگروٹوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق داڑھی رکھنے اور پگڑی باندھنے کی اجازت دے۔عدالت نے کہا کہ انہیں اپنے مذہبی عقیدے کے اظہار کی اجازت د ی جائے کیونکہ اس سے ان کی ذمہ داریوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔
کولمبیا ڈسٹرکٹ کی وفاقی اپیل کورٹ کے جج نے امریکی میرینز کے تین سکھ اہلکاروں کی طرف سے دائر کردہ ایک عرضی پر سماعت کر رہے تھے۔ انہوں نے داڑھی منڈوانے اور سر کے بال کٹوانے کے متعلق میرینز کور کے ضابطوں سے خود کو مستشنیٰ رکھنے کی درخواست کی تھی۔ان تینوں سکھ نوجوانوں نے گزشتہ برس میرینز کے امتحانات پاس کیے تھے تاہم بنیادی فوجی تربیت کے دوران انہیں اپنے مذہبی عقیدے کو چھوڑنے اور میرینز کے مقررہ ضابطوں پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
درخواست گزاروں کے وکیل ایرک بیکسٹر نے عدالت کے حکم پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،”عدالت کا آج کا حکم نامہ ان سکھ فوجیوں کی ایک بڑی فتح ہے، جو اب اپنے عقیدے پرکوئی سمجھوتہ کیے بغیر ہی بنیادی فوجی تربیت حاصل کرنا شروع کرسکتے ہیں۔”
امریکی بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ میں سکھ مت کی مذہبی ضرورتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ میرینز کی قیادت نے دلیل دی تھی کہ "ٹیم کی ذہن سازی”کے لیے یکسانیت نہایت ضروری ہے اس لیےفوجیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے "رجمنٹ کے مقرر کردہ ضابطوں” پر عمل کرنا ضروری ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق میرینز نے دلیل دی تھی کہ فوجیوں میں مشترکہ قربانی کا جذبہ اور ٹیم اسپرٹ پیدا کرنے کے خاطر ان میں "نفسیاتی تبدیلی” کے حصے کے طورپر” ان سے ان کی انفرادیت ختم کردینے” کی ضرورت ہوتی ہے۔
وفاقی عدالت نے میرینز کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس فائدے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ کور کی اپنی قیادت کی بھرتی کے عمل میں "بڑی حد تک منقطع” دکھائی دیتا ہے۔میرینز کور امریکی بحریہ کا حصہ ہے اور اس کے بہت سارے افسران نیول اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیول اکیڈمی داڑھی رکھنے اور مذہبی علامتوں کو پہننے کی اجازت دیتی ہے۔ججوں نے مزید کہا کہ میرینز کور،خواتین کو اپنی پسند کے ہیئر اسٹائل رکھنے اور کسی حد تک جسم پر ٹیٹو کھدوانے کی بھی اجازت دیتی ہے جو کہ عدالت کی نظر میں "انفرادی شناخت کے اظہار کی مثالی صورت ہے۔”
جج پیٹریکا ملیٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اگر میرینز کی تربیت کے دوران یونٹ میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تو اسے بعض دیگر طریقوں سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

Tags: امریکی میرینزداڑھیسکھ فوجی
ShareTweetSend
Previous Post

روس:اولڈ ہاوس میں آگ لگی،20 افراد ہلاک

Next Post

متھراکی بیگم صاحبہ مسجد بھی نشانہ پر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
متھراکی بیگم صاحبہ مسجد بھی نشانہ پر

متھراکی بیگم صاحبہ مسجد بھی نشانہ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In