منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نیہا سنگھ راٹھورمشکل میں گھِر گئیں

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 22, 2023
in خاص خبریں, فن فنکار
0
نیہا سنگھ راٹھورمشکل میں گھِر گئیں
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپورکی انہدامی کارروائیوں کے دوران ایک ماں بیٹی کی ہلاکت پرطنزکرنے والی بھوجپوری فنکار کو ملا پولس کا نوٹس

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):معروف بھوجپوری فنکار نیہا سنگھ بہ ظاہر مشکل میں گھر گئی ہیں،کیونکہ ان کی گیت میں کانپورکی انہدامی کارروائیوں کے دوران ایک ماں بیٹی کی ہلاکت پر اترپردیش کی یوگی حکومت پر طنزکرنے کی پاداش میں پولس نے نوٹس جاری کیا ہے۔ پولیس نے ان پر”فرقہ وارانہ تفریق اور کشیدہ حالات پیدا کرنے” کے الزامات لگائے ہیں۔ خبروں کے مطابق ان سے ٧ سوالات پوچھے گئے ہیں جن کا اطمینان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں نیہا پر کارروائی کی جائے گی، ادھرمتعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ سول سوسائٹی اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کو پولیس کی جانب سے نوٹس دیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے اظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کے مترادف قرار دیا۔ دریں اثناء آج تک سے گفتگو کرتے ہوئے نیہا راٹھور نے کہا کہ وہ ایک فوک گلوکارہ ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح گاتی رہیں گی۔ پولیس کے نوٹس سے نہیں ڈرتیں۔ نیہا سنگھ راٹھور نے کہا کہ میں نے بطور لوک گلوکار اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔ کانپور واقعہ پر یوپی پولیس نے بے حسی کا مظاہرہ کیا، میں نے اس پر ایک گانا گایا۔ یوپی پولیس اتنی متحرک ہوئی کہ پہلے وہ میرے سسرال گئی اور میرے سسر کو نوٹس دیا، اس کے بعد راتوں رات دہلی آکر مجھے نوٹس دے دیا۔

‘यू पी में का बा!’ पर पुलिस का नोटिस..!#Nehasinghrathore #up @Uppolice @myogiadityanath @myogioffice #democracy pic.twitter.com/szZUsqvRCu

— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 21, 2023


اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی یوگی حکومت کی پولیس نے منگل 21 فروری کو معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کو ایک قانونی نوٹس دیا۔ یہ نوٹس ریاست کے کانپور دیہات میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ پر طنز کرنے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ تجاوزات ہٹانے کے دوران ایک جھونپڑی میں ماں اور بیٹی کی زندہ جل جانے سے موت ہو گئی تھی۔

यू पी में का बा..!

Season 2#nehasinghrathore #kanpur #KANPUR_DEHAT #up #UPCM #Government #democracy #death pic.twitter.com/Onhv0Lhw12

— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 16, 2023


ذہن نشیں رہے کہ نیہا سنگھ راٹھور نے پچھلے ہفتے ہی اپنی بھوجپوری گیت ‘یوپی میں کا با’ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جو بہت جلد وائرل ہو گیا۔ اس گیت میں 45 سالہ پرمیلا دکشت اور ان کی 20 سالہ بیٹی کی ان کی جھونپڑی میں انہدامی کارروائی کے دوران زندہ جل کر ہونے والی دردناک موت کے واقعے کو بیان کیا گیا ہے اور یوگی حکومت پر طنز بھی کیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق اترپردیش پولیس نے کل رات نیہا کے گھر جاکر انہیں ایک نوٹس دیا جس میں ان پر سماج میں "دشمنی اور کشیدگی کی صورت پیدا کرنے” کا الزام لگایا گیا ہے۔ نوٹس میں ان سے ڈھیر سارے سوالات بھی پوچھے گئے ہیں اور تین دن کے اندر ان کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیہا سنگھ راٹھور سے ان کے سوشل میڈیا چینل کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے گئے ہیں۔ مثلاً ان سے پوچھا گیا ہے کہ کیا ویڈیو میں جو خاتون دکھائی دے رہی ہیں وہ خود ہیں؟ کیا یہ گیت خود ان کا لکھا ہوا ہے؟ اگر انہوں نے یہ گیت خود نہیں لکھا ہے تو کیا نغمہ نگار نے ان سے اس گیت کو لکھنے کی باضابطہ اجازت لی تھی؟ کیا انہوں نے خود ہی اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تھی؟ کیا انہوں نے خود ہی اسے یو ٹیوب چینل پر ڈالا تھا؟
نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ اس گیت نے سماج میں دشمنی اور کشیدگی پیدا کر دی ہے؟نوٹس میں مزید کہا گیا ہے، "اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہیں ہوا تو آپ کے خلاف تعزیرات ہند اور مجرمانہ قوانین کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، تفتیش کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
خیال رہے کہ آج کل بھوجپوری گیتوں میں فحاشی کی بھرمار ہوتی ہے، لیکن نیہا سنگھ راٹھور سماجی مسائل مثلاً جہیز، بدعنوانی اور بے روزگاری نیزسیاست کو اپنی گیتوں کا موضوع بناتی ہیں۔ وہ سن 2022میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران "یوپی میں کابا” سریز کے اپنے لوک گیتوں کی وجہ سرخیوں میں آئی تھیں۔ اس سے قبل سن 2020 میں ان کی "بہار میں کا با” سریز بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔ کانپور یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نیہا سنگھ راٹھور کے یوٹیوب چینل پر تقریباً نو لاکھ فالوورز ہیں۔ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر بھی ان کے مداحوں کی کافی تعداد ہے۔
گوکہ نیہا سنگھ راٹھور پچھلے برس اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف اپنی طنزیہ گیتوں کی وجہ سے زیادہ مقبول ہوئیں لیکن اس سے قبل وہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو بھی طنزیہ گیتوں کے ذریعہ نشانہ بنا چکی ہیں۔متعدد رہنماوں نے نیہا سنگھ کے خلاف پولیس کے اقدام کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا شامل ہیں۔ سسودیا نے ٹوئٹر پر لکھا "جب مقبول گلوکارہ نیہا سنگھ بے خوف ہوکر سوالات پوچھ رہی ہیں، تو بی جے پی حکومت نے پولیس کے ذریعہ ان کے گھر پر نوٹس بھجوا دیا…کیا بی جے پی ایک لوک گلوکارہ سے اتنی زیادہ خوف زدہ ہے؟ افسوس ناک۔ یہ انتہائی شرمناک ہے۔”
نیہا سنگھ سن 1997میں بہار کے کیمور ضلعے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ اپنے لوک گیتوں کے ذریعہ بھوجپوری گیتوں کے "وقار کو بحال کرنے کی جنگ” لڑ رہی ہیں۔

Tags: انہدامی کارروائیبھوجپوری فنکارنیہا سنگھ راٹھور
ShareTweetSend
Previous Post

کشواہا کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: نتیش

Next Post

’اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ کے عنوان سے سمینار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
’اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ کے عنوان سے سمینار

’اسلام میں ماحولیاتی اخلاقیات: اصول اور تناظر‘ کے عنوان سے سمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In