جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام 5 تا 7 دسمبر دہلی کے بانسیرا پارک میں منعقد ہوگا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 3, 2025
in دیار وطن
0
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) پوری دنیا کو اردو سے جوڑنے اور نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ ایک بار پھر 5 تا 7 دسمبر دہلی کے بانسیرا پارک میں اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار ہے,، اردو زبان و ادب اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت کاسب سے بڑا تہوار جو پوری دنیا میں جشنِ ریختہ کے نام سے مشہور ہے ایک بار پھر رنگارنگ پروگراموں، بے شمار رونقوں اور رنگینیوں کے ساتھ اپنے شائٔقین کے روبرو ہونے کو ہے ۔ اس سال اپنے دسویں شاندار ایڈیشن کے ساتھ، یہ سہ روزہ تقریب ہندوستان اور بیرونِ ملک کے معروف شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہی ہے۔ جہاں ناظرین گلوکاری و موسیقی، تھیٹر، داستان گوئی، شعری نشستوں، ادبی گفتگو اور خصوصی ماسٹر کلاسز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چار مختلف اسٹیجز پر 300 سے زائد فنکار اور 35 سے زیادہ سیشنز کے ساتھ، جشنِ ریختہ 2025 نے بالی ووڈ کے عظیم فنکاروں، رنگارنگ پروگراموں اور رقص ونغمہ سے بھرپور فن پاروں کا ایک حسین گلدستہ ترتیب دیا ہے۔ جہاں مہکتی خوشبو کے سفر میں گلزار کے ساتھ دیویا دتّہ ہوں گی۔ رنگِ موسیقی میں سُکھویندر سنگھ کا روح پرور کنسرٹ ہوگا۔ساز اور سماع میں سلیم–سلیمان کی دلنشین موسیقی اور گلوکاری جلوے بکھیرے گی۔دل ابھی بھرا نہیں — پروگرام میں جاوید اختر، شنکر مہادیون اور پرتِبھا سنگھ بگھیل ساحر لدھیانوی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔’رنگ اور نور: اردو شاعروں کے فلمی شاہکار’ کے تحت ہما خلیل کا میوزیکل پروگرام جو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اردو شاعروں کے کلام کو رقص و نغمہ ، ساز وآواز اور رنگ ونور کی برسات میں ہم آمیز کرکے ایک شاہکار کا روپ دیتا ہے۔

اسٹیج کے پروگراموں سے آگے بڑھ کر، یہ تہوار ناظرین کو اپنی تہذیبی قدروں سے جڑنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ایوانِ ذائقہ کے لذیذ پکوان، ریختہ بُکس بازار کی نایاب کتابیں، ریختہ بازار کی دستکاریوں کے نادر نمونے اور ریختہ پویلین — جہاں ٹیکنالوجی اور روایت مل کر اردو کی جمالیاتی دنیا کا حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔ہما خلیل ٹرسٹی اور کریئیٹو ڈائریکٹرریختہ فاؤنڈیشن کے بقول’جشنِ ریختہ اب ریختہ فاؤنڈیشن کا نہیں رہا، یہ ہر اس شخص کا ہے جو کبھی ایک شعر پڑھ کر مسکرایا ہے۔’
یہ تہوار نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑنے والا پل ہے جو ہندوستان کی فنکارانہ روایتوں کو بڑی شان سے پیش کرتا ہے۔ یہ صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ زبان، فن اور تہذیبی شناخت کا ایک مکمل تجربہ ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں شاعری موسیقی سے ملتی ہے اور وراثت جدید اظہار کے ساتھ ہم آہنگ نطر آتی ہے۔تین دنوں تک یہاں آنے والے لوگ اردو زبان وادب کی خوبصورتی کے تمام رنگ محسوس کریں گے اور دیکھیں گے کہ مشاعرے، غزلیں، قوالیاں، داستان گوئی، تھئیٹر اور فکر انگیز گفتگو جو بتاتی ہے کہ کس طرح اردو آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔

Tags: ادیباُردوبالی ووڈتھیٹرجشن ریختہخوشبوداستانشاعرمحبتموسیقار
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

Next Post

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In