چنڈی گڑھ (یو این آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ہفتہ کو پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا، جس سے نئے صدر کے انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔مسٹر بادل نے پارٹی کے تمام لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی قیادت پر بھروسہ کیا اور ان کی پوری میعاد کے دوران دل سے حمایت اور تعاون کیا۔
سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اطلاع دیتے ہوئے پنجاب کے سابق کابینہ وزیر اور ایس اے ڈی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ نے بتایا کہ ایس اے ڈی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین بلوندر سنگھ بھنڈر نے پارٹی ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 18 نومبر کو دوپہر 12 بجے پارٹی ہیڈکوارٹر میں بلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی مسٹر بادل کے پیش کردہ استعفیٰ پر غور کرے گی اور مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ ایس اے ڈی کے صدر، عہدیداروں اور ورکنگ کمیٹی کے انتخابات 14 دسمبر 2024 کو ہونے والے ہیں جب موجودہ ورکنگ کمیٹی کی پانچ سالہ مدت ختم ہو جائے گی۔