پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

عمران خان سمیت 100 پی ٹی آئی رہنماؤں پردہشت گردی کا مقدمہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 22, 2022
in خاص خبریں
0
عمران خان سمیت 100 پی ٹی آئی رہنماؤں پردہشت گردی کا مقدمہ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمراور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنان کے خلاف مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دس دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت کی ایما پر سرینگر ہائی وے کو بلاک کیا، اور کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ آیف آئی آر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز، سابق چیئرمین شمس کالونی چوہدری ناصر گجر، خان بہادر، جمشید مغل، عامر مغل، تنویر قاضی سمیت 100 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق قبل ازیں، اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید سمیت 7 پارٹی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سال کے لیے نا اہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج شروع ہوگیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی 9 میں سرکار کی مدعیت میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف درج مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عامرکیانی، قیوم عباسی، راجا راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجا ماجد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا ملزمان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے 12 سو کارکنان پر مشتمل جلوس راولپنڈی مری روڈ فیض آباد کی جانب نکالا گیا، جس میں شامل افراد کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے تھے۔
پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مظاہرین کو میگا فون کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ آپ کو مجمع خلاف قانون ہے، فوری طور پر منتشر ہوجائیں۔تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے مذکورہ بالا قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ شروع کردیا جس کی وجہ سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
’ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ مظاہرین نے پولیس نفری پر گاڑیاں چڑھاتے ہوئے جان سے مارنے کی نیت سے پیش قدمی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت الیکشن کمیشن جائیں گے، ہم کسی قانون کو نہیں مانتے۔ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ مظاہرین نے اپنی دیگر قیادت کے اشتعال دلانے پر فیض آباد اور ملحقہ علاقے میں لگے درختوں کو آگ لگادی، چنانچہ شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مجمع کے ہر فرد نے منظم ارادے سے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی سینیئر قیادت کی ایما پر حملہ آور ہو کر امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچایا اور کارِ سرکار میں مزاحمت کی۔
ساتھ ہی کہا گیا کہ مظاہرین نے املاک و سرکاری درختوں کو نذرِ آتش کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اور عوام میں خوف ہراس پیدا کیا۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 353، 186، 149، 427،435، 324 لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر آکرکئی مقامات پر ٹائرز جلاکر سڑکیں بلاک کردی تھیں۔تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پنجاب اور وفاق کی سرحد فیض آباد پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کے گھنے بادلوں نے انٹرچینج کو لپیٹ میں لے لیا۔
اسی دوران اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کو ان کے دو پولیس گارڈز کے ساتھ دارالحکومت پولیس نے ای سی پی آفس کے باہر مبینہ فائرنگ کے واقعے میں گرفتار کیا تھا۔

Tags: عمران خانمقدمہ
ShareTweetSend
Previous Post

تین شادیوں سے متعلق پون کلیان کے بیان پر خواتین کمیشن کا نوٹس

Next Post

یوکرین میں موجود ہندوستانی طلبہ کی وطن واپسی سے انکار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوکرین میں موجود ہندوستانی طلبہ کی وطن واپسی سے  انکار

یوکرین میں موجود ہندوستانی طلبہ کی وطن واپسی سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In