اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ادویات کے ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 12, 2025
in عالم اسلام, فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا
0
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ (یو این آئی) فلسطینی اراضی میں غزہ کی پٹی میں خوراک کا بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے ۔ ان حالات میں غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ دوائیں اور دیگر طبی سامان لے کر آنے والی ہنگامی امدادی ٹرکوں کی ایک کھیپ جلد غزہ پہنچے گی۔ یہ سامان عالمی ادارہ صحت کے ذریعے اسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔وزارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ ٹرک کسی بھی قسم کی غذائی اشیاءپر مشتمل نہیں ہوں گے ۔بیان میں شہریوں، عمائدین، خاندانوں اور تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ٹرکوں کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ انھیں کسی رکاوٹ یا حملے کے بغیر محفوظ طریقے سے اسپتالوں تک پہنچایا جا سکے اور مریضوں و زخمیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ متوقع امدادی سامان انتہائی اہم اور فوری ضرورت کا حامل ہے ، تاکہ زخمیوں اور بیماروں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جا سکے ۔یہ اپیل ایسے وقت کی گئی ہے جب حالیہ دنوں میں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ امدادی ٹرک جب کرم ابو سالم کے راستے غزہ میں داخل ہوئے تو انھیں لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب غزہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے اور اسرائیلی محاصرے کے باعث قحط کا سایہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔یہ صورتحال ان فضائی کارروائیوں کے بعد پیدا ہوئی جن کے تحت حالیہ دنوں میں غزہ میں خوراک گرائی گئی۔جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک اعلان میں بتایا کہ 126 امدادی پیکٹ غزہ میں فضائی طور پر گرائے گئے ۔ یہ کارروائی جرمنی، اسپین، فرانس، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات کی شراکت سے کی گئی۔تاہم اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے فضائی امداد کو مہنگا اور خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ فضائی امداد کی لاگت زمینی راستے سے ترسیل کے مقابلے میں کم از کم 100 گنا زیادہ ہے ، جبکہ زمینی راستے سے کہیں زیادہ مقدار میں سامان منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سامان گرنے کے دوران زمین پر موجود افراد زخمی ہونے کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ چھڑنے کے بعد سے غزہ مسلسل اسرائیلی محاصرے کا شکار ہے ۔رواں سال مئی میں "غزہ ہیومینٹیرین فا¶نڈیشن” نے امدادی اشیاءکی تقسیم شروع کی تھی، مگر یہ عمل شدید بد نظمی کا شکار رہا۔اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیلی افواج نے امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر بارہا فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ۔

Tags: اسرائیلی محاصرےبحرانتقسیمخوراکشدید غذائی قلتعالمی ادارہ صحتغزہفضائی کارروائیمتحدہ عرب اماراتوزارت صحت
ShareTweetSend
Previous Post

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

Next Post

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In