ڈبلن (یو این آئی) مہمان ٹیم نے ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیریز 2-0 سے جیت لی۔
ملاہائیڈ میں مسلسل بارش کے باعث نہ تو ٹاس ہو سکا اور نہ ہی ایک گیند کرائی جا سکی۔ میچ شروع ہونے کے تقریباً تین گھنٹے بعد بادلوں نے برسنا بند کیا حالانکہ اس وقت تک گراؤنڈ بہت گیلا تھا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے امپائرز نے مقامی وقت کے مطابق شام 5.58 بجے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہندوستان نے بارش سے متاثرہ پہلا ٹی 20 ڈک ورتھ لوئس طریقہ استعمال کرتے ہوئے دو رنز سے جیتا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دی تھی۔ اس ٹیم کے کئی نوجوان کھلاڑی اب چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ جسپریت بمراہ، پرشدھ کرشنا، تلک ورما اور سنجو سیمسن ایشیا کپ کھیلنے ٹیم کے ساتھ سری لنکا جائیں گے۔