اتوار, فروری 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

چین میں ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی ٹرین

ان ٹرینوں کو 5 جی نیٹ ورک سے لیس کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافر سفر کے دوران الٹرا ایچ ڈی ویڈیوز دیکھ سکیں یا آن لائن گیمز کھیل سکیں۔

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 3, 2024
in اخبارجہاں, دلچسپ, سائنس و تحقیق
0
چین میں ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  دوڑے گی ٹرین
0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیجنگ(یو این آئی) ابھی تو ایسا ممکن نہیں مگر مستقبل قریب میں ضرور ایسا ہونے والا ہے کیونکہ چین میں ایسی ٹرینوں کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں ایسی تیز رفتار ٹرینوں کی تیاری اور آزمائش کی جا رہی ہے جو ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی۔

ان ٹرینوں کے لیے ماہرین کی جانب سے ماگلیو ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں۔فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔یہ ہائپر لوپ ٹرینیں ہوں گی یعنی یہ ایک سے دوسری جگہ پہنچنے کے لیے ٹیوب میں سفر کریں گی۔ماگلیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک برقی مقناطیسی میدان ٹرین اور ٹریک کے درمیان بنایا جاتا ہے تاکہ وہ تیز رفتاری سے سفر کرسکیں۔

چین کی جانب سے ان ٹرینوں کو 5 جی نیٹ ورک سے لیس کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافر سفر کے دوران الٹرا ایچ ڈی ویڈیوز دیکھ سکیں یا آن لائن گیمز کھیل سکیں۔خیال رہے کہ ہائپر لوپ کا تصور 2013 میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے پیش کیا تھا مگر وہ خود اس پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔یہی وجہ ہے کہ چین کی نئی ماگلیو ٹرینوں نے ایلون مسک کی توجہ حاصل کرلی ہے اور انہوں نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اسے زبردست پیشرفت قرار دیا ہے۔ابھی چین میں سب سے تیز رفتار ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے اور اس میں 5 جی کنکشن دستیاب ہے۔

مگر ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرینوں میں 5 جی ٹیکنالوجی کی فراہمی کافی بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس کی تیز رفتار ہائی فریکوئنسی سگنلز کو متاثر کرسکتی ہے۔چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے محققین کی جانب سے اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبہ شانزی میں ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جہاں حکومت نے ٹیوب ماگلیو ٹرینوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا تحقیقی بیس تعمیر کیا ہے۔

Tags: ٹرینچینماگلیو ٹیکنالوجیمخصوص مقناطیسی ٹریکمنصوبہ بندی
ShareTweetSend
Previous Post

اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل

Next Post

سماجی انصاف ہی سماجی برائیوں کا علاج ہے: اسٹالن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسٹالن دوسری بار ڈی ایم کے کے صدر منتخب

سماجی انصاف ہی سماجی برائیوں کا علاج ہے: اسٹالن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In