اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہے یکساں سول کوڈ:مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 22, 2023
in خاص خبریں
0
مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہے یکساں سول کوڈ:مولانا ارشدمدنی
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:جمعیۃعلماء ہند تین روزہ اجلاس کے آخری دن ممبئی کے آزادمیدان میں منعقداجلاس عام میں ملک کے گوشہ گوشہ سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سیدارشدمدنی نے ایک بارپھرکہاہے کہ مہاتماگاندھی کے قتل کے پیچھے فرقہ پرست طاقتوںکاہاتھ تھا اوراگراسی وقت فرقہ پرستی کے سرکو کچل دیاجاتاتوملک کو تباہ ہونے سے بچایاجاسکتاتھا ، انہوں نے وضاحت کی کہ تقسیم کے بعدملک بھرمیں مسلم کش فسادات شروع ہوئے توانہیں روکنے کے لئے مہاتماگاندھی برت رکھ رہے تھے ۔ فرقہ پرستوں یہاںتک کہ کانگریس میں موجودبعض بڑے لیڈوں کو یہ بات اچھی نہ لگی اوروہ ان کے خلاف ہوگئے اوربالآخرانہیں موت کے گھاٹ اتاردیاگیامولانا مدنی نے کہا کہ مہاتماگاندھی کا قتل درحقیقت ملک کے سیکولرزم کاقتل تھا،مگرافسوس اس وقت کانگریس قیادت کو جوکرناچاہئے تھااس نے نہیں کیا انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیۃعلماء ہند کی قیادت مسلسل کانگریس کی قیادت سے مطالبہ کررہی تھی کہ فرقہ پرستی کے اس جنون کو روکئے مگر اس پر توجہ نہیںدی گئی ،اس سے فرقہ پرستوںکو شہہ مل گئی تاریخ کے صفحات پلٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل جمعیۃعلماء ہند کے اکابرین نے کانگریس لیڈروں سے یہ تحریری وعدہ لے لیا تھا کہ آزادی کے بعد ملک کا دستورسیکولرہوگایعنی حکومت کاکوئی مذہب نہیں ہوگا، اورتمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہوگی انہوں نے آگے کہا کہ جب ملک تقسیم ہوا توکانگریس لیڈروںکا بھی ایک بڑاحلقہ ان دوسروں لیڈروں کے اس مطالبہ میں شریک ہوگیا کہ چونکہ مسلمانوں کے لئے نیاملک بن چکاہے اس لئے اب ملک کا دستورسیکولرنہ رکھاجائے۔


اس موقع پر جمعیۃعلماء ہند کی قیادت کانگریس لیڈروں کاہاتھ پکڑکر بیٹھ گئی اورکہاکہ اگرملک تقسیم ہواہے تواس کے مسودہ پر ہم نے نہیں آپ نے دستخط کئے ہیں ۔ اس لئے آپ نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے اسے پوراکریں ، چنانچہ سیکولردستورمرتب ہوگیا ،لیکن فرقہ پرستی کی جڑیں اندرہی اندرگہری ہوتی گئیں ،جمعیۃعلماء ہند کے مسلسل اصرارکے بعد بھی اس پر نکیل نہیںڈالی گئی اگرچہ اس وقت مرکزاورتمام صوبوںمیں کانگریس کا ہی اقتدارتھا اوروہ چاہتی تواس پرکوئی سخت قانون سازی کرسکتی تھی مگر اس نے جولچکدارپالیسی اختیارکی اس کے نتیجہ میں فرقہ پرست طاقتورہوتے گئے اورپھریہی فرقہ پرستی ایک دن کانگریس کے اقتدار کو نگل گئی ، اسی تسلسل میں مولانا مدنی نے کہا کہ کرناٹک کے الیکشن میں کانگریس نے فرقہ پرستی کے خلاف جو سخت موقف اختیارکیا اورجس طرح بجرنگ دل اوراس جیسی دوسری تنظیموںپر پابندی لگانے کا وعدہ کیاہے وہ قابل تحسین ہے ، اوراب وقت آگیاہے کہ کانگریس اپنے انتخابی وعدہ کو پوراکرے اوراقتصادی پسماندگی کی بنیادپر جو ریزرویشن مسلمانوںکو دیاگیاہے اسے بحا ل کرے انہوں نے مزیدکہاکہ یہ الیکشن پوری طرح ہندومسلم دشمنی کی بنیادپر لڑاگیا مگر کرناٹک کے عوام نے ان کے نفرت کے اس ایجنڈے کو پوری طرح مستردکردیا یہ انتخابی نتیجہ بتاتاہے کہ ملک کی اکثریت آج بھی نفرت کی سیاست کو پسندنہیں کرتی ، اورکانگریس کے منی فیسٹوکوسچ مانتی ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے فرقہ پرستی کے خلاف اب جو سخت موقف اختیارکیاہے اگراب سے 75سال قبل ایساہی موقف اختیارکرتی تووہ اقتدارسے بے دخل نہیں ہوئی ہوتی اورملک تباہی کے دہانے تک نہ پہنچاہوتا، ان 75برسوںمیں فرقہ پرستی نے اپنی جڑیں کس طرح اندرتک مضبوط کرلی ہیں اس کی وضاحت کےلئے مولانا مدنی نے راہل گاندھی سے اپنی ایک ملاقات کا ذکر کیا اس وقت کانگریس اقتدارمیں تھی اورپڑھے لکھے مسلم نوجوانوں کی دہشت گردی کے الزام میںدھڑادھڑگرفتاریاں ہورہی تھیں، اس مسئلہ کو لیکر جب وہ راہل گاندھی سے ملے توانہوںنے اس وقت کے وزیرمملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ کو حل کرے مذکورہ وزیرنے معاملہ میں گہری دلچسپی لی اوراسے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی مگر دوماہ بعدہی اس وزیرکوہٹادیاگیا، اوراس معاملہ کی فائل ہمیشہ کے لئے بندکردی گئی ۔


مولانا مدنی نے کہا کہ اس واقعہ سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ملک کے رگ وریشہ میں فرقہ پرستی کا زہر کس حدتک سرایت کرگیاہے ، فرقہ پرست طاقتوںکے ہاتھوں اب نہ آئین محفوظ ہے اورنہ ہی آئینی ادارے یکساں سول کوڈ لاکر شہریوں کی مذہبی آزادی کو چھین لینے کی سازش ہورہی ہے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے آڑمیں ہندواحیاء پرستی کو فروغ دینے کی کوشش شروع ہوگئی ہے ۔ جمعیۃعلماء ہند اس کی شدید مخالفت کرتی ہے اورمجلس منتظمہ کے اجلاس میں اس پر تجاویز بھی منظورکی جاچکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ڈراورخوف کا ماحول پیداکرکے پورے ملک کو پولس اسٹیٹ میں بدل دیاگیاہے ۔ لیکن قومی یکجہتی مذہبی یگانگت اورباہمی پیارومحبت کی صدیوں پرانی جوروایتیں ہیں فرقہ پرستی ابھی انہیں ختم نہیں کرسکی ہیں، کرناٹک کے لوگوں نے اس کا ثبوت فراہم کردیاہے کچھ لوگ اب بھی خوش فہمی میں ہے کہ منافرت کی سیاست ہی ان کے اقتدارکو محفوظ رکھ سکتی ہے ، ایسے لوگوںکو کرناٹک میں شدیددھچکالگاہے ، انہوںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ملک کے اتحاداورسلامتی کے لئے قومی یکجہتی اورمذہبی رواداری کاعملی نمونہ بن جائیں ،انہوںنے ایک بارپھرکہاکہ نفرت کو نفرت سے نہیںمحبت سے ہی ہرایاجاسکتاہے یہ ہماراملک ہے اس کے لئے ہمارے بزرگوںنے بے پناہ قربانیاںدی ہیںاس لئے اس کی ترقی اورخوشحالی کی ذمہ داری بھی ہم پرہی عائد ہوتی ہے ، قوموںکی زندگی میںمشکل دورآتے ہیں اورپھر گزرجاتے ہیں اس لئے مایوس ہونے کی جگہ ہمیں اپنی تمام ترتوانائی ملک کے مذہبی اتحاد امن اوراپنی قانونی واقتصادی ترقی پرصرف کرناچاہئے ۔ارتدادکے پڑھتے ہوئے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس پر قدغن لگانے کا واحدحل یہ ہے کہ ہم اپنے بچوںاوربچیوںکے لئے علاحدہ علاحدہ معیاری اسکول وکالج قائم کریں۔ اس کے لئے انہوںنے قوم کے صاحب ثروت افرادسے آگے آنے کی اپیل کی اورتمام حاضرین سے کہا کہ آپ سب کو اس کے لئے مل کر ایک مشن کے طورپر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں شریک ہونے والے اہم شخصیات میں مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند ، مولانامحموددریابادی ، مولانا سیداسجدمدنی نائب صدرجمعیۃعلماء ہند ، مولانا اخلدرشیدی مدینہ منورہ ،مولانا اشہدرشیدی صدرجمعیۃعلماء یوپی ،اورجمعیۃعلماء کے تمام صوبوںکے صدوروناظم اعلیٰ اورجمعیۃعلماء مجلس منتظمہ کے ممبران موجودتھے ۔ اس کے علاوہ ممبراکے ایم ایل اے جتندراوہاڈ اورجماعت اسلامی ہند ممئی کے جنرل سکریٹری نے بھی خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض مولانا حلیم اللہ قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء مہاراشٹراورناظم عمومی جمعیۃعلماء ہندنے مشترکہ طورپر انجام دیئے ۔

Tags: سازشمذہبی آزادییکساں سول کوڈ
ShareTweetSend
Previous Post

حفاظ اورعلماء کرام کےلیے عصری تعلیم حاصل کرنے کاسنہرا موقع

Next Post

مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا اختتام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا اختتام

مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In