بدھ, فروری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردوکے پچاس سال مکمل ہونے پر باوقارتقریب

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2022
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردوکے پچاس سال مکمل ہونے پر باوقارتقریب
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز):فروغ اردو میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمات غیر معمولی ہیں۔ بالخصوص ترجمہ اور ادب اطفال میں معماران جامعہ کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ یہ سبھی لوگ یورپ کی عظیم دانش گاہوں کے فیض یافتہ تھے اور اردو سے بطور سبجکٹ ان کا براہ راست تعلق نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار شعبہئ اردو کے پچاس سال مکمل ہونے پر سی آئی ٹی ہال، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی باوقار افتتاحی تقریب میں صدارتی خطا ب کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر سید شاہد مہدی نے کیا۔ انھوں نے شعبہئ اردو کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ نصف صدی کے سفر کی اس تکمیل پر فروغ اردو کے لیے ایک بڑا وژن ہی شعبے کی تاریخ کو بامعنی بنا سکتا ہے۔ مہمان خصوصی معروف ادیب و دانشور پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے کہا کہ یہ میرے لیے نہایت جذباتی لمحہ ہے۔ چوں کہ اس موقعے پر میں خود کو سات دہائی پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں اور بجا طور پر ناسٹلجیا کا شکار ہوجاتا ہوں۔ جامعہ کا سفر ایک معنی میں اردو کا سفر بھی ہے۔ یہاں کے معماران نے اردو زبان و تہذیب کو اپنے اندر رچا بسا لیا تھا۔ یہ موقع شعبہئ اردو کے لیے یادگار ہے اور میں خو د کو اسی شعبے کا حصہ سمجھتا ہوں۔ م
ہمان اعزازی قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے پرجوش تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جامعہ کا شعبہئ اردوہندوستان کے تمام اردو شعبوں میں سب سے نمایاں ہے۔انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے بڑے وژن کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر معمولی قیادت کے نتیجے میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک اعلیٰ سطح کی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے کونسل کی جانب سے شعبہئ اردو کے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔ مہمان اعزازی ڈین فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسر محمد اسدالدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس شعبے سے ذاتی طور پر غیر معمولی فیض حاصل ہوا ہے۔ خصوصاً پروفیسر گوپی چند نارنگ، پروفیسر شمس الرحمن فاروقی، پروفیسر شمیم حنفی، قرۃ العین حیدراور انتظار حسین کی وابستگی اس شعبے کے لیے سرمایہئ افتخار ہے۔ افتتاحی تقریب میں خصوصی مقرر اور اردو فارسی کے ممتاز عالم پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کہا کہ شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا علمی مقام و مرتبہ مسلم ہے۔ انھوں نے اردو فارسی کے تہذیبی رشتے پر وقیع خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور فارسی کے درمیان لسانی اور تہذیبی رشتوں کی جڑیں نہایت گہری اور مستحکم ہیں۔ اردو زبان کے ذریعے جو زندگی کے ہمہ گیر مظاہر ظہور پذیر ہوئے اس میں فارسی زبان و ادب کا کردار بے حد اہم اور موثر رہا ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا علمی اورادبی ورثہ نہایت وقیع اور ثروت مند ہے۔ انھوں نے شعبے کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کا قیام پروفیسر محمد مجیب کے دور میں ۵۲/نومبر ۲۷۹۱ کو عمل میں آیا اور سب سے پہلے صدر شعبہ پروفیسر تنویر احمد علوی مقرر کیے گئے۔ ان کے گراں قدر علمی مقام و منزلت سے سبھی واقف ہیں اور اس کے بعد سے لے کر آج تک نہایت ممتاز شخصیات اس شعبے سے منسلک رہی ہیں۔
اس یادگارموقعے پر شعبے کے سبک دوش اساتذہ پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی، پروفیسر شمس الحق عثمانی، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہناز انجم، پروفیسر وہاج الدین علوی، پروفیسر عبدالرشید، پروفیسر شہپر رسول اور ڈاکٹر سہیل احمدفاروقی کی خدمت میں گلدستہ، شال اور ایک مومنٹو پیش کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر سرورالہدیٰ اور ڈاکٹر سید تنویر حسین نے گلدستے سے مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کی نظامت ڈاکٹر محمد مقیم نے کی۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض کی تلاوت اور اختتام تقریبات کے کنوینر پروفیسر ندیم احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔ اس موقعے پر پروفیسر ابن کنول، پروفیسر تسنیم فاطمہ، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر عمیر منظر، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر خالد مبشر اور ڈاکٹر مشیر احمدکے علاوہ شعبے کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

Tags: پچاس سالجامعہ ملیہ اسلامیہشعبہ اردو
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے:سسودیا

Next Post

ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In