پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home افکارِ جہاں قوس قزح

مصنوعی ذہانت کا استعمال ایٹم بم کی طرح خطرناک: وارن بفے

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 7, 2024
in قوس قزح
0
مصنوعی ذہانت کا استعمال ایٹم بم کی طرح خطرناک: وارن بفے
0
SHARES
96
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک وارن بفے نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے دنیا کو اُتنا ہی خطرہ لاحق ہے جتنا کہ جوہری ہتھیاروں سے۔ برکشائر ہیتھ وے کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ کے دوران انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کی دھوکہ دہی کی صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ایسی ویڈیو دیکھی جو انہوں نے کبھی ریکارڈ نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے یہ ویڈیو دیکھی تو اس میں اس قدر پراعتماد انداز سے ایڈیٹنگ کی گئی تھی کہ خاندان کے لوگ بھی فرق سمجھ نہ پائے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے کہ نقلی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میں پریشان ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ہو بہو مجھے ہی دکھایا گیا تھا، میرے جیسے کپڑے، میرے جیسا انداز، میری ہی آواز، اور میں ایک ایسا پیغام دے رہا ہوں جو میں کبھی دے ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فائدے ہیں تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتی ہے، اور صرف وقت ہی بتا سکتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے معاشرہ کس قدر تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مصنوعی ذہانت کے متعلق کچھ علم نہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے جس سے میں انکار نہیں کرتا، گزشتہ سال میں نے کہا تھا کہ جس وقت ہم جوہری ہتھیار بنایا تھا اس وقت ہم نے بوتل سے جن کو آزاد کر دیا تھا، اب اس بوتل سے نکالے گئے جن کی وجہ سے دنیا کو درپیش خطرات کو ہی دیکھ لیں، میں تو اس کے خیال سے خوفزدہ ہو جاتا ہوں، ہم نہیں جانتے کہ اس جن کو دوبارہ بوتل میں کیسے قید کیا جائے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی کم و بیش ایسا ہی ایک جن ہے۔ یہ بوتل سے ابھی آدھا باہر آیا ہے، کسی نہ کسی دن کوئی شخص اس آدھے جن کو بھی باہر نکال دے گا، اور پھر ہم خواہش کرتے ہی نظر آئیں گے کہ کاش یہ باہر نہ آتا، یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس جن کی وجہ سے کچھ اچھی چیزیں ہوں، یقیناً، میں وہ شخص نہیں کہ اس کا تجزیہ اس وقت کروں۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ان کی کمپنی (برکشائر) کس طرح متاثر ہو سکتی ہے تو وارن بفے نے کہا کہ ہماری کمپنی میں ذہین لوگ ہیں، یہ معلوم کرنا اُن کا کام ہے، اگر یہ ٹیکنالوجی معاشرے کی فلاح کیلئے استعمال ہوئی تو زبردست فائدے پہنچائے گی.لیکن اس بات کو یقینی بناکیسے بنایا جائے یہ ہمیں نہیں معلوم، جب دوسری جنگ عظیم میں ایٹم بم کا استعمال ہوا تو اس کے بعد لوگ خواہشات ہی کرتے رہ گئے کہ کاش یہ چیز ایجاد نہ ہوئی ہوتی۔

Tags: آرٹیفیشل انٹیلی جنساعتمادحقیقتخطرہریکارڈمصنوعی ذہانتویڈیو
ShareTweetSend
Previous Post

حماس نے جنگ بندی تجویز سے متعلق ثالثوں کو اپنی رضا مندی سے آگاہ کر دیا

Next Post

’ہسٹری شیٹ‘ پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
16برسوں سے قید مسلم شخص کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت

’ہسٹری شیٹ‘ پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In