جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 7, 2022
in آئینہ شہر
0
دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں میونسپل کارپوریشن سے صفائی اور بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری دی ہے جسے پورا کیا جائے گا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو اکثریت ملنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ دہلی کی عوام نے ان کے بیٹوں اور بھائیوں کو دہلی کی صفائی اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) سے بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ میں اس اعتماد کو برقرار رکھوں گا۔ اس سے پہلے دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسکول، اسپتال، بجلی اور پانی کی ذمہ داری دی، تو ہم نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔ دہلی حکومت کی طرح اب کارپوریشن کو بھی بدعنوانی سے پاک کرنا ہوگا۔ اب ہم سب کو مل کر دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسکول اور اسپتال بنانے اور بجلی، پانی اور سڑکوں کی مرمت کرنے سے بھی ووٹ ملتا ہے۔ صرف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ہی مثبت سیاست کرکے ملک کی ترقی کے حقیقی مسائل کو اٹھا رہی ہے اور ہم نے دہلی میں یہ چوتھا الیکشن بجلی، پانی اور اسکول اسپتال کے مسائل پر جیتا ہے۔ ملک میں جیسے جیسے یہ مثبت سیاست بڑھتی جائے گی، ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک دہلی کے لوگوں نے ہمیں تعلیم اور اسکولوں کی ذمہ داری دی ہے، ہم نے دن رات محنت کرکے اسکولوں کو ٹھیک کیا ہے، لاکھوں بچوں کا مستقبل بنایا ہے۔ دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسپتالوں کی ذمہ داری دی، ہم نے دن رات محنت کرکے اسپتالوں کو ٹھیک کیا اور لوگوں کے علاج کا انتظام کیا۔ عوام نے ہمیں بجلی کی ذمہ داری دی، ہم نے بجلی ٹھیک کی، بجلی مفت کی اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی۔ آج دہلی کے لوگوں نے دہلی کی صفائی، بدعنوانی کو ختم کرنے اور پارکوں کی مرمت کی ذمہ داری اپنے بیٹوں اور بھائیوں کو سونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ہمیں مرکزی حکومت کی مدد اور تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے آشیرواد کی بھی ضرورت ہے۔ اب ہمیں دہلی کا کچرا صاف کرنا ہے۔ اس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔ یہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کا اپنا خاندان ہے۔ ہم سب مل کر دہلی کو صاف کریں گے۔

Tags: خوبصورتدہلیکیجریوال
ShareTweetSend
Previous Post

یوکرین کی جنگ طویل ہوسکتی ہے : پوتن

Next Post

آپ میں شامل 3 کانگریس کونسلروں کی ’گھر واپسی‘

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
آپ میں شامل 3 کانگریس کونسلروں کی ’گھر واپسی‘

آپ میں شامل 3 کانگریس کونسلروں کی ’گھر واپسی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In