منگل, جنوری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام سجاد ظہیر یادگاری خطبے کا انعقاد

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 14, 2023
in آئینہ شہر
0
شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام سجاد ظہیر یادگاری خطبے کا انعقاد
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام سجاد ظہیر یادگاری خطبے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ موقر خطبہ بزرگ ادیب اور ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے شعبۂ تاریخ و ثقافت ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے خوبصورت سمینار ہال میں ’’اقبال اور نسل نو‘‘ کے عنوان سے پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقبال کے وجود نے پورے بر صغیر کو تفاخر بخشا ہے۔ اقبال رومی، سعدی اور حافظ سے بھی بڑے شاعر ہیں۔ انھوں نے اس خطبے میں اقبال اور نسل نو کے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال ہی وہ شاعر ہے جو ہماری قومی و ملی زندگی کی ہر رہ گزر کو روشن کرتا ہے۔ پوری دنیا میں بیسویں صدی کے سو برس میں کسی شاعر کا ایسا دبدبہ ، ایسا کلام اور افکار و اذہان پر ایسا اثر دیکھنے کو نہیں ملتا ہے۔ یہ افتخار اقبال کے وسیلے سے صرف اردو کو ملا ہے جس میں اقبال جیسے شاعر نے اپنا انقلاب آفریں کلام پیش کیا ہے۔ اقبال اردو ہی نہیں ہندوستان کی تمام زبانوں میں سب سے بڑے انقلابی شاعر ہیں۔ اقبال کو اشتراکی انقلاب کا ایسا گہرا شعور تھا جو مارکس اور اینگلس کے یہاں بھی نہیں پایا جاتا۔ دنیا کے کسی شاعر نے فکر و فلسفہ اور آرٹ کی ایسی ہم آہنگی نہیں پیدا کی جیسی اقبال نے پیش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اقبال کے متن کا مطالعہ آرٹ کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ فکر اور فلسفے کی روشنی میں بھی کرنا چاہیے۔ مہمان مقرر نے سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کلام اقبال کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ انھوں نے اپنی شاعری میں سب سے زیادہ نوجوانوں سے خطاب کیا ہے۔ انھوں نے سامراج کے ماتحت ہندوستان میں استعمار کے خلاف نوجوانوں کو جس انقلاب کی طرف دعوت دی ہے وہ یقینا ایسی جسارت ہے جو اقبال سے پہلے کسی اور شاعر کے یہاں نہیں پائی جاتی ہے۔ نوجوانوں سے اقبال کو خاص توقع اور بے پناہ امیدیں تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے کلام میں اسماعیل اور حسینؓ کو آئیڈیل کے طور پر پیش کیا ہے۔ جہاں اردو کے دیگر شعرا نے کربلا کو ایک استعارے کے طور پر برتا وہیں اقبال نے اسے حقیقت ابدی قرار دیا ہے۔
اس جلسے کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر محمد اسحٰق تھے۔ خطبۂ صدارت پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ آج کا یہ خطبہ اقبال کے لیے خراج عقیدت اور مہمان مقرر کے لیے خراج تحسین ہے۔ بلاشبہ اردو دنیا کی اٹھارہویں صدی ’میر‘، انیسویں صدی ’غالب‘ اور بیسویں صدی ’اقبال‘ کے نام سے منسوب ہے۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے مزید کہا کہ اقبال کی عظمت اور بزرگی میں عقیدت کا بڑا دخل ہے لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ اقبال کو صرف شاعر کی حیثیت سے دیکھا جائے تب بھی ان کے مقام کے آس پاس کوئی دوسرا شاعر نظر نہیں آتا۔ اقبال کے یہاں کئی اسالیب پائے جاتے ہیں اور اقبال ان تمام اسالیب میں اپنی پہچان قائم رکھتے ہیں۔
خطبے کے کنوینر پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ پروفیسر عبدالحق کی شناخت ماہر اقبالیات کی ہے اور ان کی تقریباً ساٹھ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ پروفیسر شہزاد انجم نے یادگاری خطبے کی مناسبت سے سجاد ظہیر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ترقی پسند تحریک کو جلا بخشنے اور کمیونسٹ نظریات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سجاد ظہیر کی پوری زندگی ایثار اور قربانی کی دستاویز ہے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شاہ نواز فیاض کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر مشیر احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔
اس موقعے پر پروفیسر خالد محمود، پروفیسر توقیر احمد خاں، پروفیسر محمد مظہر(دہلی یونیورسٹی، شعبۂ معاشیات)، پروفیسر زاہد اشرف، ڈاکٹر شکیل اختر، پروفیسر خالد جاوید،پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈ اکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔

Tags: جامعہ ملیہ اسلامیہسجاد ظہیر یادگاری خطبہماہر اقبالیات
ShareTweetSend
Previous Post

ہم جنسوں کی شادی سے متعلق سرکار کے موقف کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید

Next Post

مرکزالتعلیم الاسلامی میں دعائیہ محفل کا انعقاد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مرکزالتعلیم الاسلامی میں دعائیہ محفل کا انعقاد

مرکزالتعلیم الاسلامی میں دعائیہ محفل کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In