ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

فلمی دنیا میں کرینہ نے خاص شناخت بنائی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 20, 2024
in فن فنکار
0
فلمی دنیا میں کرینہ نے خاص شناخت بنائی
0
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سالگرہ کے موقع پرخاص

ممبئی (یو این آئی) بالی ووڈ میں کرینہ کپور کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتا اور بہن کرشمہ کپور معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔

کرینہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں آئی فلم ریفیوجی سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2001 میں آئی فلم مجھے کچھ کہنا ہے کرینہ کے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

2001 میں کرینہ کو سبھاش گھئی کی فلم یادیں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن کمزورا سکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر اوندھے منہ گری۔ اسی برس ان کی کبھی خوشی کبھی غم اور اجنبی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی کا کریڈٹ انہیں کم فلم اداکاروں کو زیادہ دیا گیا۔

2002 کرینہ کپور کے کیریئر کے لئے اہم سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی جینا صرف میرے لئے اور مجھ سے دوستی کرو گے جیسی ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ 2003 میں کرینہ کو سورج بڑجاتیا کی فلم میں پریم دیوانی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں رتیک روشن اور ابھیشیک بچن جیسے ستارے ہونے کے باوجود یہ فلم کے ٹکٹ کھڑکی پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

2004 میں کرینہ کی اداکاری کے نئے طول و عرض دیکھنے کو ملے۔ اس برس کرینہ کی یووا، چمیلی، ہلچل اور اعتراض جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سدھیر مشرا کی ہدایت کاری میں بنی فلم چمیلی میں کرینہ نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ فلم میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
2006 میں کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم اومکارہ ریلیز ہوئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت کاری میں بنی فلم اومکارا میں کرینہ کو ان کی اثر انگیز اداکاری کے لیے فلم فیئر کا کریٹکس ایوارڈ ملا۔ اسی برس آئی فلم ڈان میں کرینہ کپور نے کیمیوکیا۔ اس فلم میں کرینہ نے ہیلن کے سپر ہٹ گانے ..یہ میرا دل یار کا دیوانہ ..پر رقص کرکے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

2007 میں آئی فلم جب وی میٹ کرینہ کپور کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کے ہیرو شاہد کپور تھے۔ دونوں کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔ اس فلم کے لیے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

سال 2008 میں کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم گولمال رٹرنس ریلیز ہوئی۔ 2009 میں آئی فلم تھری ایڈیٹس کرینہ کپور کے کیریئر کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کپور کے ہیرو عامر خان تھے۔ تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی 200 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم ہے۔

2010 میں ریلیزہوئی روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم گولمال ۔3 کیلئے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا۔ 2011 میں آئی فلم باڈی گارڈ کرینہ کے کیریئر کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔کرینہ اور سلمان کی جوڑی کو باڈی گارڈ میں کافی پسند کیا گیا۔

سال 2011 میں کرینہ کپور کو شاہ رخ خان کے ساتھ را ۔ ون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کپور پر فلمایا گانا چھمک چھلوبہت مقبول ہوا تھا۔ 2012 میں آئی فلم ہیروئن اگرچہ ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب نہیں ہو سکی لیکن ان کی اداکاری کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔

سال 2013 میں کرینہ کپور کی گوری تیرے پیار میں اور ستیہ گرہ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں ۔ 2014 میں کرینہ کی سنگھم رٹنرس ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر 140 کروڑ روپے کی کمائی کی ۔ کرینہ کی گزشتہ برس سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہوئی ۔ فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر 320 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ۔ کرینہ نے گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم اڑتا پنجاب میں کام کیا ہے جس میں ان کے اداکاری کو ناظرین نے بہت پسند کیا ۔

Tags: سالگرہفلم ریفیوجیفلمی دنیاکرینہ کپورناظرین
ShareTweetSend
Previous Post

بنگال کی عدلیہ پر سی بی آئی کےالزامات سے سپریم کورٹ سخت ناراض

Next Post

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یونانی آیوش ہیلتھ کیمپ کا اہتمام

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یونانی آیوش ہیلتھ کیمپ کا اہتمام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یونانی آیوش ہیلتھ کیمپ کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In