منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ہندوستان کی معیشت پٹری سے اترتی نظرآرہی ہے : چدمبرم

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 19, 2022
in دیار وطن
0
ہندوستان کی معیشت پٹری سے اترتی نظرآرہی ہے : چدمبرم
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں معیشت کی حالت پرسخت سوالات کرتے ہوئے کہا کہ نجی سرمایہ کاری اور نجی اخراجات میں کمی آرہی ہے، ترقی یافتہ ممالک کی حالت ڈگمگا رہی ہے اور ہندوستانی معیشت پٹری سے اترتی نظرآ رہی ہے۔
مسٹرچدمبرم نے لنچ کے وقفے کے بعد ایوان میں اپروپری ایشن (نمبر-5) بل 2022 اور اپروپری ایشن (نمبر-2) بل 2022 پر ایک ساتھ بحث کا آغاز کرتے ہوئے حکومت نے 3.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مانگی ہے جس میں سے 500 کروڑ روپے دفاعی شعبے کے لیے بھی ہیں۔ یہ رقم شمال مشرقی خطے میں سرحدی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ ایوان سرحد کی حفاظت کے لیے حکومت کو جو بھی رقم درکار ہے وہ دینے کے لیے تیار ہے۔
قبل ازیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ان دونوں بلوں کو ایوان میں بحث کے لیے پیش کیا۔ لوک سبھا ان بل کو پہلے ہی پاس کر چکی ہے۔
مسٹرچدمبرم نے کہا کہ کل ٹیکس وصولی میں کارپوریٹ ٹیکس کی حصہ داری 26 فیصد رہی ہے جبکہ نو سال پہلے یہ32 فیصد تھی ۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وزیر خزانہ کی مسلسل کوششوں اور حکومت کی جانب سے مسلسل حوصلہ افزائی کے باوجود ملک میں نجی سرمایہ کاری کیوں کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کو بڑی ترغیب دے رہی ہے جبکہ چھوٹے تاجروں اور انکم ٹیکس دینے والوں سے ٹیکس وصول کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی صارفین کے اخراجات میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ مہنگی کاروں اور لگژری اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ ہیلتھ سروے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچوں اور خواتین میں غذائی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ ایک تہائی بچوں کا قد چھوٹا اورنصف سے زیادہ خواتین میں خون کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔
حکومت کے اقتصادی امور کے سسٹم پر سوال کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ جی ڈی پی کے اہم ستون منفی پیغام دے رہے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، چین اور امریکہ جیسی ترقی یافتہ معیشتیں کساد بازاری میں پھنسی ہوئی ہیں یا اس کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ ہندوستان کا تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں حکومت کو ہندوستانی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 1991 سے ہندوستانی معیشت کا حجم ہر دس سال بعد دوگنا ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت کے دس سال مکمل ہونے پر ہندوستانی معیشت کا حجم 200 لاکھ کروڑ روپے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ کی حکومت کے دوران ہندوستانی معیشت کا حجم 50 لاکھ کروڑ روپے تھا جو سال 2010 میں بڑھ کر 100 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس دوران منموہن حکومت اور اٹل حکومت بھی موجود رہی۔ موجودہ حکومت کے دس سال اگلے سال پورے ہو رہے ہیں، تو کیا ہندوستانی معیشت اسی حجم میں ترقی کر رہی ہے؟
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کے تخمینوں کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ہندوستانی معیشت گزشتہ مالی سال کے مقابلے 11.2 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے اور سوال کیا کہ کیا مہنگائی کی موجودہ شرح کے باوجود اقتصادی ترقی کی شرح کابرقرار رہنما ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اس پر صورتحال واضح کرنی چاہئے ۔

Tags: معیشتنجی اخراجاتنجی سرمایہ کاری
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان میرے لیے بہترین جگہ: دلائی لامہ

Next Post

الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In