جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

کینیڈامیں خنجر زنی،10افراد کی موت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 5, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
کینیڈامیں خنجر زنی،10افراد کی موت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک): کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی صوبے ساسکچیوان میں چاقو کے حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد کو جیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گاؤں ویلڈن میں 13 مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔
31 سال کے ڈیمین سینڈرسن اور 30 برس کے مائیلس سینڈرسن کے نام سے دو مشتبہ افراد فرار ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلح اور خطرناک ہیں۔ رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لیں کیونکہ پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ساسکچیوان روئل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے ٹویٹ کیا کہ ’محفوظ جگہ نہ چھوڑیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔‘
چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں پولیس مسافروں کی شناخت کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور گاڑی چلانے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہچ ہائیکرز (لفٹ مانگنے والوں) کو لفٹ نہ دیں۔
جیمز سمتھ کری نیشن میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہاں ایک مقامی کمیونٹی رہتی ہے جس میں تقریباً 2000 افراد شامل ہیں۔ یہ ویلڈن کے شمال مشرق میں ہے جہاں تقریباً 200 لوگ رہتے ہیں۔
مانیٹوبا اور البرٹا صوبوں کے تمام موبائل فونز پر ایک خطرناک شخص کا الرٹ بھیجا گیا ہے۔ یہ یورپ کے تقریباً نصف سائز کا ایک بڑا علاقہ ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر حملے کو ’خوفناک اور دل دہلا دینے والا‘ قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انھیں ان حملوں سے بہت دکھ ہوا ہے اور ’آج کے گھناؤنے حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔‘
اتوار کی شام ایک نیوز بریفنگ میں پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ لوگ خود اپنے طور پر ہسپتال پہنچے ہیں، انھوں نے ایسے افراد کو حکام سے رابطہ کرنے کی تاکید کی ہے۔
ساسکچیوان آر سی ایم پی کے کمانڈنگ آفیسر رونڈا بلیک مور نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دو مشتبہ افراد نے کچھ لوگوں کو نشانہ بنایا ہو اور دیگر کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ حملے کی زد میں آ گئے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو پہلی ہنگامی کال اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 05:40 پر صوبائی دارالحکومت ریجینا میں کی گئی، جو ویلڈن سے تقریباً 280 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں واقع ہے۔اس کے بعد بہت سی کالیں آئیں۔
مشتبہ افراد کو آخری بار ریجینا کے شہریوں نے اتوار کو دوپہر کے کھانے کے وقت دیکھا تھا۔
بلیک مور نے کہا کہ ’مشتبہ افراد کالے رنگ کی گاڑی میں ہو سکتے ہیں۔‘ انھوں نے متنبہ کیا کہ جو بھی ان کو دیکھے وہ ان سے دور رہے۔
’خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلح اور خطرناک ہیں۔ اگر آپ مشتبہ افراد یا ان کی گاڑی کو دیکھیں تو ان کے قریب نہ جائیں، فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں اور 911 پر کال کریں۔‘
انھوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کے مقام یا وہ کس جانب سفر کر رہے ہیں، ابھی تک ہمارے پاس یہ معلومات نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ ہر ایک کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ پولیس ’انھیں ڈھونڈنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل وقف کر رہی ہے۔‘

Tags: خنجر زنیکینیڈا
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستانی آرمی چیف نے نیپالی ہم منصب سے ملاقات کی

Next Post

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ دہلی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ دہلی

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ دہلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In