کھٹمنڈو(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک): ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کو کھٹمنڈو میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پربھو رام شرما سے ملاقات کی۔ ہندوستانی فوج موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نیپال میں ہے۔ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز کھٹمنڈو میں اپنے نیپالی ہم منصب جنرل پربھو رام شرما کو مختلف غیر مہلک فوجی ساز و سامان حوالے کیا۔ اس سے پہلے دن میں، بھارتی آرمی چیف نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں نیپال کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
ہندوستانی فوج نے ٹویٹ تھا کہ جنرل منوج پانڈے نیپال کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ یہ دورہ موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر پانڈے کا نیپال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نیپال کی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری، نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور نیپالی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل پربھو رام شرما سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ ملک کی اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جہاں وہ ہندوستان اور نیپال کے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان-نیپال کے تعلقات تاریخی، کثیر جہتی اور باہمی احترام اور اعتماد کے علاوہ مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی رشتوں سے منسلک ہیں۔ ہندوستان اپنی ‘ نیبر ہڈ فرسٹ’ اور ‘ ایکٹ ایسٹ’ پالیسیوں کے مطابق نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ یہ دورہ موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔