جمعرات, مارچ 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

وائناڈ: مٹی کا تودہ کھسکا، 100 سے زائد ہلاک

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 30, 2024
in خاص خبریں
0
وائناڈ: مٹی کا تودہ کھسکا، 100 سے زائد ہلاک
0
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وائیناڈ (یواین آئی/ایجنسیاں) کیرالہ کے وائیناڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے دیر رات 4 مختلف مقامات پر بڑے پیمانہ پر مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افرادکے ہلاک ہونے کی خبرہے، جب کہ متعدد افرادہنوز لاپتہ ہیں۔اس بیچ وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن سے بھی بات کی ہے اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آ ر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئےدو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 -50ہزارروپے کی نقدامداد کا بھی اعلان کیا۔کیرالہ کے وائیناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ آج صبح میپڈی کے قریب مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مندکئی اور چورلمالا قصبے میں سینکڑوں مکانات، گاڑیاں اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔ اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کئی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کاموں میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

آج صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے افراد میں سے تقریباً پانچ کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ این ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر صبح 7:30 بجے سلور سے روانہ ہوئے۔ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ کنور سے 225 فوجی جوانوں کو وائیناڈ بھیجا گیا ہے۔ اس میں میڈیکل ٹیم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
وائیناڈکے 4 گاؤوں منڈکئی، چورامالا، اٹامالا اور نول پوزا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس۔ پانچ سال قبل 2019 میں بھی انہی گاؤوں میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔وائیناڈکے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج کوژی کوڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ میں بھی بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی آج بھی یہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Tags: ایس ڈی آر ایفاین ڈی آر ایفپی ایم این آ ر ایفشدید بارشکیرالہلینڈ سلائیڈنگوائیناڈ
ShareTweetSend
Previous Post

ایک اورٹرین حادثہ، دو لوگوں کی موت

Next Post

بی جے پی مذہبی تقسیم پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے: نانا پٹولے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
’دہشت گردی ‘اور ’بلیک میلنگ‘ بی جے پی کا اصل کاروبار: نانا پٹولے

بی جے پی مذہبی تقسیم پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے: نانا پٹولے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In