ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

2023 کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال رہا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 29, 2023
in کشمیرنامہ
0
گزشتہ ماہ سری لنکا میں سب سے زیادہ روسی سیاح آئے
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (یو این آئی) یوں تو جموں وکشمیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کے باعث ہر سال دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے انتہائی پُر کشش ہے لیکن سال 2023 میں ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاحوں کی آمد کو سیاحتی طور تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران جموں وکشمیر میں سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس سے گذشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔سال گذشتہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں وکشمیر کے سیاحوں مقامات سے محظوظ ہوئے تھے۔
محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ سال 2023 شعبہ سیاحت کے لئے ایک غیر معمولی اور مثالی سال رہا۔انہوں نے کہا: ‘اس سال کے دوران دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کے مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی ان سیاحوں میں غیر ملکی سیاحوں کی اچھی تعداد شامل تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 کے دوران نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
حکام کا ماننا ہے کہ سری نگر میں ماہ مئی میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم سربراہی اجلاس سیاحوں کے بے تحاشا رش کا ایک بڑا محرک ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی ٹورزم سر براہی اجلاس ہر لحاظ سے انتہائی کامیاب رہا ہے اس سے سیاحتی شعبے کو کافی دوام ملا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے انعقاد سے جموں وکشمیر میں غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیاحوں کے ریکارڈ توڑ آمد سے جموں وکشمیر میں روز گار کے بسیارمواقع پیدا ہونے سے یہاں کی معیشت کو استحکام مل گیا۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 کے دوران شعبہ سیاحت میں نوجوںوں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ 2.2 ملین نوکریاں فراہم کی گئیں۔سال 2023 کے دوران جموں وکشمیر میں متعدد نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں سال بھر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر لگ بھگ 75 نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھا جا رہا ہے تاکہ شعبہ سیاحت مضبوط سے مضبوط تر ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے روز گار کا موجب بن سکے۔
سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ 19 مارچ 2023 کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال 2023 کو 3 لاکھ 35 ہزار سیاح اس باغ کے دلکش و دلآویز نظاروں سے محظوظ ہوئے جن میں مقامی و غیر مقامی سیاح شمال تھے۔ سال گذشتہ 3 لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں زائد از تین لاکھ مقامی اور 3 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاح باغ گل لالہ کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔
اس باغ میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے امسال زائد از 68 اقسام کے 16 لاکھ گل لالہ اگئے گئے تھے۔وادی کے دیگر سیاحتی مقامات خاص طور پر شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں وینٹر ٹورزم کے پیش نظر سیاحوں کی آمد سلسلہ زوروں سے جاری ہے۔
شعبہ سیاحت کے علاوہ جموں وکشمیر میں سال 2023 شری امرناتھ جی یاترا اور شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لئے بھی شاندار اور تاریخی سال رہا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 62 دنوں پر محیط شری امرناتھ جی یاترا کے دوران قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2023 کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 93.68 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔حکام کا کہنا یہ سال رواں کے اختتام تک یہ تعداد 96 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Tags: 2 کروڑپُر کششجموں وکشمیرسرکاری اعداد و شمارسیاحقدرتی حسن و جمال
ShareTweetSend
Previous Post

لداخ میں 29 سڑکوں کی تعمیر کے لیے 1100 کروڑ روپے مختص: گڈکری

Next Post

یوپی : امسال 13 ریپسٹوں کوملی سزائے موت، 291 مجرموں کو ملی عمر قید

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
68 سالہ سادھو کومعصوم لڑکی کے ساتھ گندی حرکت کرنے پر10 سال قید کی سزا

یوپی : امسال 13 ریپسٹوں کوملی سزائے موت، 291 مجرموں کو ملی عمر قید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In