پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

تلنگانہ کے بجٹ میں 6 ض مانتوں کیلئے 53,196 کروڑ روپئے مختص

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 11, 2024
in دیار وطن
0
تلنگانہ کے بجٹ میں 6 ض مانتوں کیلئے 53,196 کروڑ روپئے مختص
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد:حکومت نے علی الحساب بجٹ میں 6ضمانتوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے 53 ہزار 196 کروڑ کی تخصیص کے ذریعہ انتخابی وعدوں پر عمل کیلئے اپنی سنجیدگی ظاہر کردی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس ملو بھٹی وکرمارک نے آج اسمبلی میں 2لاکھ 75ہزار 891کروڑ کا علی الحساب بجٹ پیش کیا۔ ریاست میں کانگریس کو اقتدار کے بعد پیش علی الحساب بجٹ کے اپنے خطاب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت سے پہلا بجٹ موازانہ علی الحساب پیش کرکے دلی تکلیف محسوس کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے یکم فروری کو علی الحساب موازنہ پیش کئے جانے پر ریاستی حکومت کو بھی علی الحساب موازنہ پیش کرنے مجبور ہونا پڑرہا ہے کیونکہ مرکز کی جانب سے مکمل بجٹ کی پیشکشی کے بعد ہی ریاستیں مکمل بجٹ تخمینہ پیش کرسکتی ہیں۔ ملو بھٹی وکرمارک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مکمل بجٹ کے تخمینی فنڈس کی تخصیص مرکز کی جانب سے مکمل بجٹ پیش کرنے کے بعد ہی کی جائے گی۔ انہو ں نے 4 فروری کو کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو فیصلے کئے ہیں وہ تلنگانہ کی عزت نفس‘ ثقافت‘ اور اس کی شناخت کے تحفظ کیلئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست میں اندراماں راجیم اب زیادہ دور نہیں ہے اور حکومت نے تلنگانہ عوام میں اعتماد پیدا کرکے یقین دلایا ہے کہ ریاست میں عوامی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر فینانس نے بتایا کہ تلنگانہ میں حکومت سے یومیہ اخراجات میں کٹوتی کے اقدامات کر ہی ہے اس کے علاوہ غیر ضروری انفراسٹرکچر اور اثاثوں پر اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ ملو بھٹی وکرمارک نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے10 بجٹ تقاریر میں کسی نے بھی تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹرکچر‘ اور روزگار کے مسائل کا منصوبہ بند انداز میں حل پیش نہیں کیا لیکن کانگریس حکومت کے موازنہ میں اس روش کو تبدیل کرنے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پرانے شہر کی ترقی اور موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت سے لندن کی تھیمس ندی کے طرز پر موسیٰ ندی کو ترقی دینے کا منصوبہ ہے اور اس کیلئے حکومت نے علی الحساب بجٹ میں 1000 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر عمل آوری کیلئے 2262 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فینانس نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایس سی طبقہ کی بہبودکیلئے 21ہزار 874کروڑ روپئے جبکہ ایس ٹی طبقہ کی بہبود کیلئے 13ہزار313کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے بی سی طبقہ کی بہبودکیلئے 8ہزار کروڑ کی تخصیص کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی طبقہ کیلئے موجود اقامتی اسکولوں کی تعمیر کیلئے1000 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایس ٹی طبقہ کیلئے اقامتی اسکولوں کی ذاتی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 250 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بی سی اقامتی اسکولوں کی ذاتی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 1546 کروڑ کی تخصیص عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے دھرانی پورٹل کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پیشرو حکومت کی جانب سے دھرانی پورٹل روشناس کرواکر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا تھا کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد دھرانی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہو ں نے ریاست میں تعلیمی ترقی کے منصوبہ کا تذکرہ کیا اور عالمی معیار کے تلنگانہ پبلک اسکول کے قیام کے منصوبہ سے واقف کرکے کہا کہ اس پائلٹ پراجکٹ کیلئے حکومت نے 500کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کیلئے 21ہزار389 کروڑ کی تخصیص کا فیصلہ کیاگیا ہے۔میڈیکل و ہیلت کے شعبہ کیلئے 11ہزار500 کروڑ کے بجٹ کی تخصیص کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر فینانس نے بتایا کہ حکومت نے آروگیہ شری اسکیم کے تحت 5 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولت میں اضافہ کرکے اسے 10 لاکھ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے محکمہ بلدی نظم و نسق کیلئے 11 ہزار 692 کروڑ روپئے کی تخصیص کا اعلان کیا اور کہا کہ بلدیات کی ترقی بالخصوص شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں میٹرو ریل کے منصوبہ پر عمل کے علاوہ ریجنل رنگ روڈ کے حدو د میں حکومت سے انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کو ترقی دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔حکومت نے بجٹ میں تیقن دیا کہ فینانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق بلدیات کیلئے بجٹ کی اجرائی کے اقدامات کرکے ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائے گی۔حکومت نے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کیلئے 774کروڑ کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ ملو بھٹی وکرمارک نے ایوان کو بتایا کہ ریاست میں 6 ضمانتوں سے استفادہ کیلئے حکومت کو 1کروڑ 29 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 1کروڑ9لاکھ درخواست گذار ان اسکیمات سے استفادہ کے اہل ہیں۔انہوں نے مہالکشمی اسکیم کے تحت مفت آرٹی سی بس سفر کے استفادہ کنندگان کی تفصیلات فراہم کی اور کہا کہ حکومت کو ماہانہ 300 کروڑ کے اخراجات ہورہے ہیں اس اسکیم پر عمل کیلئے اور حکومت نے مزید دو ضمانتوں 200 یونٹ مفت برقی کے علاوہ 500 روپئے میں گیاس سیلنڈر کی اسکیم پر عمل کا فیصلہ کیا ہے۔انہو ں نے تقریر کے آغاز میں کہا کہ ریاست کی مالی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ اس کے باوجود کانگریس حکومت نے تلنگانہ عوام بالخصوص شہدائے تلنگانہ کے خوابوں کو پورا کرنے والے بجٹ پر توجہ دی ہے۔وزیر فینانس نے مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی تقریر میں احاطہ کیا ہے۔3

Tags: 6ضمانتبجٹتخصیصتلنگانہ
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان کے انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع

Next Post

کے ایم سی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے تحت پروگرام کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کے ایم سی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے تحت پروگرام کا انعقاد

کے ایم سی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے تحت پروگرام کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In