لکھنئو:آج خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کےاٹل ہال میں وائس چانسلر پروفیسر این بی سنگھ کی رہنمائی میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے طلبہ کی ذہن سازی کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت پروفیسر سید حیدر علی صدر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے کی۔ انھوں نے اپنی صدارتی خطاب میں کہا کہ طلبہ کو کورس کی کتابوں کے ساتھ دوسرے سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیےتاکہ عملی زندگی میں ناکامیوں سے بچا جاسکے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو شعبے اور یونیورسٹی کے دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی ضرورت ہے،اس کے تحت انھوں نے NAACاور اس کی جزئیات کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیمپلیٹس اور ان کے مستقبل کے دائرہ کار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر عطا الرحمن اعظمی (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) نے طلبہ کو اسٹوڈینٹ سرٹسفیکشن سروے فارم کیسے پر کیا جاتا ہے اور آپ کے تعلیمی کیرئیر میں اس کی کیا اہمیت ہے، کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔مہمان ذی وقار کی حیثیت سےپر گرین انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ سٹڈیز کے پروفیسرفہیم الدین نے شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے NAAC اور اس کی افادیت و اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر NAAC کے کرائٹ ایریا ر انچارجز، ڈاکٹر دعا نقوی، ڈاکٹر بشریٰ الویرا، ڈاکٹر تنویر خدیجہ ڈاکٹر روچیتا سوجائےچودھری، ڈاکٹر نلنی مشرا، ڈاکٹر نیرج شکلااور ڈاکٹر زیب النساء کے علاوہ ڈاکٹر کاظم رضوی اور ڈاکٹر صائمہ علیم کے ساتھ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ نے شرکت کی۔