پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا سے 7بل پاس کئے گئے : برلا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 23, 2022
in آئینہ شہر
0
سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا سے 7بل پاس کئے گئے : برلا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( یو این آئی) سترہ ویں لوک سبھا کا 10 واں اجلاس 7 دسمبر 2022 کو شروع ہوا اور 23 دسمبر 2022 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ 17ویں لوک سبھا کے دسویں اجلاس کے دوران 13 نشستیں ہوئیں اور ایوان میں 68 گھنٹے 42 منٹ کارروائی چلی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایوان میں کام کاج کی شرح 97 فیصد رہی اور بہت سے اہم قانون سازی کے کام کاج ہوئے۔
مسٹر برلا نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران 09 بل پیش کیے گئے اور 07 بل منظور کیے گئے ۔وقفہ سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس سیشن کے دوران ایوان میں ستارہ والے 56 سوالات کے زبانی جوابات دیے گئے۔ جبکہ ایوان کی غیر ستارہ والے 2760 سوالات کے ایوان میں پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ ضابطہ 377 کے تحت عوامی اہمیت کے حامل 298 معاملات اٹھائے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران فوری عوامی اہمیت کے 374 امور ایوان میں پیش کئے گئے۔پارلیمانی کمیٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے 36 رپورٹیں اور 43 بیانات ایوان کے سامنے پیش کیے جن میں ایوان کے کام کاج کے سلسلے میں پارلیمانی امور سے متعلق 02 بیانات شامل ہیں۔ ایوان کی میز پر کل 1811 کاغذات پیش کئے گئے۔
اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ضابطہ 193 کے تحت دو معاملے زیر بحث آئے۔ "ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ کی ضرورت اور اس سلسلے میں حکومت کے اقدامات” کے موضوع پر 9 دسمبر 2022 کو بحث اختتام پذیر ہوئی اور یہ بحث 2 گھنٹے کے مختص کردہ وقت کے مقابلے میں 8 گھنٹے 6 منٹ تک جاری رہی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بحث کا جواب دیا۔ "ہندوستان میں منشیات کے استعمال کا مسئلہ اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات” کے موضوع پر بحث 21 دسمبر 2022 کو وزیرداخلہ امت شاہ کے جواب کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس موضوع پر 7 گھنٹے 13 منٹ تک بحث جاری رہی۔ پرائیویٹ بل کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران اراکین نے مختلف معاملوں پر 59 بل پیش کئے۔ اس کے علاوہ مسٹر گوپال چنایا شیٹی کے ذریعہ "عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل، 2019 (نئے سیکشن 29 اے اے کا اضافہ)” پر9 دسمبر 2022 کو بحث جاری رہی جو مکمل نہیں ہو سکی۔ اسی طرح مسٹر ریڈپن نلکونڈہ گری کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کی خوبصورتی اور جدید کاری کے معاملے پر پیش کردہ قرارداد پر 16 دسمبر 2022 کو بحث جاری رہی اور مکمل نہیں ہو سکی۔ 16 دسمبر، 2022 کو مسٹر رتیش پانڈے نے آنگن واڑی کارکن اور آنگن واڑی اسسٹنٹ سے متعلق قرارداد پر بحث کی، جو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے جواب کے ساتھ ختم ہوئی۔ مسٹر برلانے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی صلاحیت سازی میں اضافے کی جانب ایک قدم کے طور پر مختلف اہم بلوں پر 03 بریفنگ سیشنز منعقد کیے گئے جن پر ایوان نے بحث کی۔ اس کے علاوہ، پرائڈ نے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے لیے G-20 پر تعارفی پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اجلاس کے دوران زمبابوے کے پارلیمانی وفد نے بھی ایوان کادورہ کیا۔ زمبابوے کی قومی اسمبلی کے ایک پارلیمانی وفد نے زمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ جیکب موڈینڈا کی قیادت میں 8 دسمبر 2022 کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، 12 دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آرٹیفیشئل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او ) کی مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا، جس کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے کیا تھا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ 13 دسمبر 2022 کو نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

Tags: برلاسرمائی اجلاسلوک سبھا
ShareTweetSend
Previous Post

ہماچل پردیش شدید سردی کی زد میں

Next Post

حفظان صحت سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک : جیوترادتیہ سندھیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حفظان صحت  سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک : جیوترادتیہ سندھیا

حفظان صحت سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک : جیوترادتیہ سندھیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In