اتوار, جون 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حفظان صحت سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک : جیوترادتیہ سندھیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 23, 2022
in خاص خبریں
0
حفظان صحت  سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک : جیوترادتیہ سندھیا
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج کہا کہ حفظان صحت مودی سرکار کے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک رہا ہے۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت خدمات کے جامع نظریے کے ساتھ سرکار بیماری کا اسباب بننے والی چیزوں کو ختم کرکے اور بیماریوں کے علاج کو شمولیاتی بناکر صحت کے ساتھ ساتھ بہبود پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 8-7برسوں میں ہندوستان میں صحت کے سیکٹر میں جتنا کام ہوا ہے، اتنا کام پچھلے 70برسوں میں نہیں ہوا۔
مسٹر سندھیا نے کہا کہ پچھلے 8سال کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ ، ہرہندوستانی کے لئے سستی اور معیاری صحت خدمات کو یقینی بنانے اور اس شعبے کے ساتھ ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے بارے میں کام کیا گیا۔ ہندوستان میں صحت خدمات سیکٹر کو مختلف محاذ پر بہتر اور مضبوط بنایا جارہا ہے، یعنی کفایتی علاج اور دوائیں مہیا کرنا؛ دیہی سطح پر جدید صحت سہولت ؛انسانی وسائل کی ترقی؛ مؤثر صحت دیکھ بھال کی تشہیر اور صحت خدمات تک رسائی بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کفایتی علاج اور دوائیں دستیاب کرانے پرمسٹرسندھیا نے کہا کہ مودی سرکار صحت شعبے میں ’انتودیہ‘کے وژن کو عمل میں لاکر معیاری ضروری صحت دیکھ بھال خدمات اور سستی دواؤں تک رسائی کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے تحت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم-جے اے وائی)پوری طر ح سے سرکار کی مالی امداد پر دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے۔پی ایم-جے اے وائی درمیانی اور تیسرے درجے کی دیکھ بھال کے لئے تقریباً 10.74کروڑ غریب اور کمزور خاندانوں (تقریباً 50 کروڑ مستفدین)کو کور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیوشمان کارڈوں کی تعداد 17.6کروڑ ہے اور 28800 سے زیادہ پبلک اور نجی اسپتالوں کو فہرست بند کیا گیا ہے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا(پی ایم-بی جے پی)کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ پورے ہندوستان میں تقریباً 8800 جن اوشدھی فارمیسی آؤٹ لیٹ میں 1800سے زیادہ سستی ، لیکن اعلیٰ معیار والی دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنارہی ہے۔
مسٹرسندھیا نے کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کو صحت پر توجہ دینے اور کمیونٹی کے قریب صحت خدمات کی تقسیم کے ساتھ مستقل بنیادی صحت دیکھ بھال کی تعمیر کے لئے قائم کیا جارہا ہے۔ ہمارے گاؤں میں جانچ کی بہتر سہولت ہونے سے وقت پر علاج کے لئے بیماریوں کا پتہ چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں 400 سے کم میڈیکل کالج تھے،جبکہ پچھلے 8سال میں ملک میں 200 سے زیادہ نئے میڈیکل کالج تعمیر ہوئے ہیں۔
حکومت ہند نے یہ یقینی بنانے کے لئے طبی تعلیم کو بڑھاوا دیا ہے کہ یہ سب کی رسائی میں ہو۔ 2014 سے پہلے صرف 7ایمس تھے، جو صحت خدمات فراہم کررہے تھے۔ نئے ایمس کے قیام کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری د ی ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک میں یوگا اور آیوش کو لے کر غیر معمولی بیداری آئی ہے۔ دنیا میں یوگا کے تعلق سے کشش میں اضافہ ہوا ہے ۔ سوچھ بھارت مہم نے کئی بیماریوں کی روک تھام میں مدد کی ہے۔ پوشن ابھیان اور جل جیون مشن عدم تغذیہ کو کنٹرول کرنے میں مدد کررہے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے 8-7برسوں میں ہندوستان میں صحت کے شعبے میں جتنا کام کیا گیا ہے، اتنا پچھلے 70برسوں میں نہیں کیا گیا-ہندوستان میں صحت خدمات سیکٹر سستا علاج اور دوائیں مہیا کررہا ہے، مؤثر صحت دیکھ بھال کو بڑھاوا دے رہا اور صحت خدمت تک رسائی کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے-مسٹر سندھیا نے کہا کہ تکنیک کے استعمال سے دور دراز کے گاؤں میں رہنے والا شخص بھی شہروں کے ڈاکٹروں سے ابتدائی صلاح لے سکتا ہے۔قومی ٹیلی میڈیسن خدمت-ای سنجیونی نے آئی سی ٹی کا استعمال دور دراز سے مرض کے علاج اور اس کے نظم کو یقینی بنانے کے لئے ہے۔ ہندوستان کے مربوط ڈیجیٹل صحت بنیادی ڈھانچے کی حمایت کرنے کے لئے ایک مضبوط ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ڈھانچہ تیار کرنے کے لئےآیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن شروع کیا گیا ہے۔

Tags: جیوترادتیہ سندھیاحفظان صحتشہری ہوابازی
ShareTweetSend
Previous Post

سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا سے 7بل پاس کئے گئے : برلا

Next Post

سکم میں سڑک حادثہ، ہندوستانی فوج کے 16 جوان شہید

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سکم میں سڑک حادثہ، ہندوستانی فوج کے 16 جوان شہید

سکم میں سڑک حادثہ، ہندوستانی فوج کے 16 جوان شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 21, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In