منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

99.8 فیصد راشن کارڈز آدھار سے منسلک

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 21, 2023
in دیار وطن
0
99.8 فیصد راشن کارڈز آدھار سے منسلک
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی)صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فی الحال، ملک میں عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) کے استفادہ کنندگان کے صحیح ہدف کے لیے تقریباً 99.8 فیصد راشن کارڈ کو آدھار کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) منصوبہ پہلے ہی ملک بھر میں تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جا چکا ہے۔ اس کے آغاز سے لے کر اب تک او این او آر سی منصوبے کے تحت تقریباً 124 کروڑ پورٹیبلٹی لین دین ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں ملک کے تقریباً 80 کروڑ مستفیدین کی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے والے بین ریاستی اور اندرون ریاست دونوں لین دین شامل ہیں۔ او این او آر سی منصوبہ خاص طور پر دوسرے شہروں سے آنے والے مزدوروں، اندرونی طور پر بے گھر افراد(آئی ڈی پیز) وغیرہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ جو عارضی ملازمت کی تلاش میں اکثر اپنی رہائش کی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔ منصوبے کے تحت، استفادہ کنندگان کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) پر بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ اپنے موجودہ راشن کارڈ/آدھار کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے، ملک میں کہیں بھی، اپنی پسند کی کسی بھی فیئر پرائس شاپ(ایف پی ایس) سے اپنے حق کا اناج اٹھا سکتے ہیں۔ ) او این او آر سی ایسے تارکین وطن فائدہ اٹھانے والوں کے خاندان کے افراد کو گھر واپس (گاؤں/آبائی شہر میں) ایک ہی راشن کارڈ پر حصہ/بقیہ اناج اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔ او این او آر سی نے تارکین وطن استفادہ کنندگان/خاندان کے افراد کو بھی سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اپنے راشن کارڈ میں صرف ٹیگ کردہ ایف پی ایس پر جانے پر انحصار کیے بغیر اپنی پسند کا کوئی بھی ایف پی ایس منتخب کریں۔ روایتی پی ڈی ایس کے تحت اس طرح کی آسان سہولت پہلے دستیاب نہیں تھی۔
ایف پی ایس میں آدھار کی ترتیب اور ای پی او ایس ڈیوائسز کی تنصیب کی وجہ سے، فی الحال، ملک میں تقریباً 97 فیصد لین دین ماہانہ بنیادوں پر ای پی او ایس ڈیوائسز کے استعمال سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے شفاف طریقے سے کیے جاتے ہیں۔ اس محکمہ نے آدھار قانون کی دفعہ 2016 کے سیکشن 7 کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 08 فروری2017 کے تحت 31 مارچ2024 تک کارڈز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی ٹائم لائن میں توسیع کی ہے۔ ۔ تب تک، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی حقیقی استفادہ کنندہ/ گھرانے کو اہل راشن کارڈز/ مستفید ہونے والوں کی فہرست سے حذف نہیں کیا جائے گا اور صرف پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کو ان کے اناج کے حقدار کوٹے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
تاہم، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےذریعہ جب تک فائدہ اٹھانے والوں کو آدھار تفویض نہیں کیا جاتا، آٹھ شناختی دستاویزات میں سے کسی ایک کو شناختی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا یعنی (ووٹر شناختی کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، سرکاری لیٹر ہیڈ پر گزیٹیڈ آفیسر/تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ شناخت کا سرٹیفکیٹ، محکمہ ڈاک کی طرف سے جاری کردہ نام اور تصویر والا ایڈریس کارڈ، کسان فوٹو پاس بک اور کوئی دوسری دستاویز جیسا کہ بیان کیا گیا ہے۔

Tags: 80 کروڑآدھارراشن کارڈسادھوی نرنجن جیوتیلوک سبھامستفیدین
ShareTweetSend
Previous Post

ممکری کی ویڈیوپر نہیں،ارکانِ پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث ہونی چاہئے: راہل گاندھی

Next Post

ہوشیار! کرناٹک میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ شخص کی موت!!!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہوشیار! کرناٹک میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ شخص کی موت!!!

ہوشیار! کرناٹک میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ شخص کی موت!!!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In