نئی دہلی (یو این آئی/ ایجنسیاں ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کو ایک عوام نے اپنے پیار اور آشیرواد سےقومی پارٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ایک پر ایک پوسٹ میں کہا ’’سال 2012 میں آج کے دن، ملک کے عام آدمی نے اٹھ کر اور اپنی خود کی پارٹی ’عام آدمی پارٹی‘ قائم کی۔ تب سے لے کر آج تک ان 11 سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے، بہت سی مشکلات بھی آئیں لیکن ہم سب کے جذبے اور جنون میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک چھوٹی جماعت کو عوام کے پیار اور آشیرواد نے قومی پارٹی میں تبدیل کر دیا ہے، عوام کے آشیرواد ہمارے ساتھ ہیں، ہم سب اپنے مضبوط ارادوں کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے اور عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے تمام کارکنوں کو پارٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی 26 نومبر 2012 کو قائم ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کروڑوں روپے ہوسکتے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کو لاکھوں لوگوں کا ‘آشرواد’ ہے جنہوں نے مفت صحت کی دیکھ بھال، اچھی تعلیم اور یاترا کی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ”آپ” جس ریاست میں بھی حکومت بنائے گی اس اسکیم کو نافذ کرے گی۔