جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

رانچی سے دہلی جارہی تھی یہ پرواز،جس میں سات افراد سوار تھے

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 23, 2026
in Featured
0
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی/رانچی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو/ایجنسیاں)جھارکھنڈ سے دہلی جانے والا چارٹرڈ طیارہ چترا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ ایک ایئر ایمبولینس تھی جس میں سات افراد سوار تھے۔یہ ایک میڈیکل چارٹر پرواز تھی، جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، ایک اٹینڈنٹ، اور عملے کا ایک رکن شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ درحقیقت ایک طبی پرواز تھی جو سنجئے کمارنامی ایک مریض کو دہلی لے جا رہی تھی۔ جہاز میں سات افراد سوار تھے۔ ان میں مریض سنجئے کمار کے علاوہ ڈاکٹر وکاش کمار گپتا،ایک پیرامیڈک اسٹاف سچن کمار مشراکے ساتھ ہی مریض کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد ارچنادیوی اور دھرو کمار بھی فلائٹ کے سواروں میں شامل تھے۔فلائٹ کے پائلٹ وویک ووکاس بھگت اور ایک کو پائلٹ ساو راجدیپ سنگھ بتائے گئے ہیں۔

ایئر ایمبولینس میں رانچی سے دہلی منتقل کیے گئے مریض کی شناخت لاتیہار کے چندوا کے رہنے والے سنجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ سنجے کو رانچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں سے انہیں بہتر طبی نگہ داشت کیلئے دہلی ایئر ایمبولنس کے ذریعہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔چنانچہ ان کے ساتھ خاندان کے دو افراد ارچنا دیوی اور دھورو کمار بھی تھے،جنہوں نے مریض کے ساتھ سفر کا فیصلہ کیا۔

پرواز نے پیر کی شام 7:11 بجے رانچی سے اڑان بھری۔ طیارے سے رابطہ صبح 7:34 پر منقطع ہو گیا۔ تھوڑی دیر بعد، طیارہ سامریہ، چترا ضلع، جھارکھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی اخبار پربھات خبر کی اطلاع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے طیارہ چترا کے سماریا تھانہ علاقے کے جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ شبہ ہے کہ تکنیکی خرابی یا کسی غلط سمت کی وجہ سے ایئر ایمبولینس سماریا جنگل کی طرف بڑھی اور رابطہ منقطع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ایئر ایمبولینس ریڈ برڈ ایوی ایشن کی تھی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ائیر ایمبولینس چترا ضلع کے سماریا تھانہ علاقے میں کرماٹنڈ گاؤں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گئی۔

طیارہ کا پیر کی شام ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ہندوستان ایکسپریس کو موصولہ خبر کے مطابق طیارہ کا رابطہ منقطع ہونے کے فوری بعد ایوی ایشن حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ متعلقہ ایجنسیاں ریڈار ڈیٹا اور اس کے آخری گمشدہ مقام کی بنیاد پر طیارہ کا پتہ لگانے کی کوشش میں لگ گئیں۔ طیارہ کے ملبے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز اور اس سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک سرکاری پر اس کی تصدیق کا انتظار ہے۔

ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (آر سی سی) کو حادثہ کے بعد رات 8:05 پر چالو کر دیا گیا۔
خاص بات یہ بھی ہے کہ مقامی باشندوں سے ایئر ایمبولینس کے حادثہ کا شکار ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد چترا ضلع کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچاؤ اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔ڈی جی سی اے نے مزید بتایا کہ شام 7:34 بجے کولکتہ سے رابطہ کرنے کے بعد طیارہ کا راڈار اور ریڈیو سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے بھیجی جا رہی ہے۔

Tags: ایئر ایمبولینسجھارکھنڈچترادہلیطبی پروازلاتیہارموسم
ShareTweetSend
Previous Post

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

Next Post

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In