اتوار, نومبر 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

زمانے کی دھڑکن سب سے زیادہ ڈرامے میں سنی جاسکتی ہے : پروفیسر محمد کاظم

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 5, 2023
in آئینہ شہر
0
زمانے کی دھڑکن سب سے زیادہ ڈرامے میں سنی جاسکتی ہے : پروفیسر محمد کاظم
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے زیر اہتمام ’’پارسی تھیٹر کے بعد اردو ڈراما‘‘ کے عنوان سے توسیعی خطبے کا انعقاد

نئی دہلی: شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے زیر اہتمام ’’پارسی تھیٹر کے بعد اردو ڈراما‘‘ کے عنوان سے توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈرامے کے ماہر اور دہلی یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر محمد کاظم نے کہا کہ پارسی تھیٹر کے زوال کی وجہ فلمی صنعت کی ترقی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس کے بعد ڈرامے کی صنف نے ترقی نہیں کی بلکہ آزادی کے بعد اس صنف کو غیر معمولی طور پر فروغ حاصل ہوا۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے سنگیت ناٹک اکیڈمی قائم کی اور آگے چل کر نیشنل اسکول آف ڈراما وجود میں آیا۔ خصوصاً ترقی پسند تحریک سے وابستہ ادیبوں نے ڈرامے کو طبقاتی کشمکش، سماجی مسائل اور سیاسی ناہمواریوں کی پیش کش کے لیے ایک اہم حربے کے طور پر استعمال کیا۔ ڈراما بنیادی طور پر تحریر کے بجائے کر کے دکھانے کا فن ہے، چناںچہ اسٹیج میں جب ڈراما مختلف تہذیبوں سے وابستہ اداکاروں کو بیک وقت مجتمع کر دیتا ہے تو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے استحکام میں ڈراما اسٹیج کا یہ کردار ناقابل فراموش ہو جاتا ہے۔ صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ توسیعی خطبات میں جن مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے، کوشش رہتی ہے کہ وہ اس میدان کے ماہر ہوں۔ پروفیسر محمد کاظم بیک وقت ڈراما نگار اور ہدایت کار ہی نہیں بلکہ ڈرامے کے محقق اور ناقد بھی ہیں۔ صدر شعبہ نے مہمان مقرر کا گلدستے سے استقبال کیا۔ توسیعی خطبے کے کنوینر پروفیسر عمران احمد عندلیب نے کہا کہ ڈرامے کے حوالے سے پروفیسر محمد کاظم کا علم محکم بھی ہے اور مسلم بھی۔ وہ ڈرامے کا عملی تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ اظہار تشکر کے فرائض انجام دیتے ہوئے شعبے کے استاذ ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی نے کہا کہ مہمان مقرر نے خطبے میں پارسی تھیٹر کے بعد سے 75 سالہ ڈرامے کی تاریخ سمیٹ دی اور یہ خطبہ طلبا کے لیے نہایت مفید تھا۔ خطبے کا آغاز شعبے کے طالب علم عبدالرحمن کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقعے پر شعبے کے اساتذہ پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔

Tags: پروفیسر محمد کاظمتوسیعی خطبےجامعہ ملیہ اسلامیہ
ShareTweetSend
Previous Post

”مدارس ملک کی آنکھیں” کتاب کا اجرا

Next Post

اردو اکادمی، دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اردو اکادمی، دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول

اردو اکادمی، دہلی کا 32واں اردو ڈراما فیسٹول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In