لکھنؤ: بی جے پی اقلیتی مورچہ لکھنؤ مہانگر کے صدر ڈاکٹر شاداب عالم نے کہا ملک کے وزیر اعظم عزت مآب نریندر مودی جی کے ’ من کی بات ‘ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھر گھر تک پہونچائیں گے ۔انہوں نے کہا ہم چھوٹے چھوٹے پمفلٹ کے ذریعہ سے مودی جی کے من کی بات ہر گھر پہونچائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے شہر کے عہدیداروں کے ساتھ لکھنؤ کے وسط ڈویژن-3 کے بوتھ نمبر 184 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "من کی بات” پروگرام کوسنا۔اس موقع پر جنرل سکریٹری شیر علی خان، مہا نگر ورکنگ کمیٹی کے ممبران محمد آصف، خالق خان، اقبال قریشی، محمد شعیب، شیخو وغیرہ کارکنان موجود تھے۔