ممبثی، 10 ستمبر (یو این آئی/ایجنسیاں) حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام ممبئی کے پڑوسی شہر تھانے میں ایک عمارت میں ایک سروس لفٹ گرنے سے کم از کم 6 مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مرکز کے حکام کے مطابق یہ واقعہ گھوڑبندر کے قریب بالکمب علاقے میں رنوال آئرین عمارت میں تقریباً 5.35 بجے پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مزدور بالائی منزلوں اور اسکائی رائز کی چھت پر کچھ واٹر پروفنگ کا کام مکمل کرنے کے بعد سروس لفٹ سے نیچے اتر رہے تھے۔ اچانک سفر کے دوران کئی ایک تکنیکی خرابی ہوئی، لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور لفٹ تیز رفتاری سے نیچے گر گئی، جس سے 6 مزدور موقع پر ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔
تھانے فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر ٹیمیں ریسکیو اور راحت کاری کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے ایک سنیل کمار داس، 21 کو بچایا، جو شدید طور پر زخمی ہے اور اسے قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ مرنے والوں میں سے پانچ افراد کی تصدیق مہندر چوپال، 32، روپیش کمار داس، 21، ہارون شیخ، 47، متھلیش، 35، کالی داس 38،کے طورپر ہوئی ہے،جبکہ ایک شخص نامعلوم ہے۔
#WATCH | Six people died, and a few were injured after a lift collapsed in #Maharashtra's #Thane: Thane Municipal Corporation. pic.twitter.com/rRyWKkHvIK
— TOI Cities (@TOICitiesNews) September 10, 2023
تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر سیل کے حکام کے مطابق 40 منزلہ عمارت میں یہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب مزدور اپنا کام ختم کرنے کے بعد لفٹ سے نیچے آ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لفٹ کا شافٹ ٹوٹ گیا اور لفٹ زیر زمین پارکنگ کے تہہ خانے میں گر گئی۔تھانے کے میونسپل کمشنر، ابھیجیت بنگر نے انگلش اخبارانڈین ایکسپریس کو بتایا، "لفٹ میں کل سات افراد سوار تھے، جن میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، اور ان میں سے ایک کی اسپتال لے جانے کے دوران موت ہوگئی۔ ایک شخص زیر علاج ہے۔یہ پروجیکٹ رنوال گروپ کی کمپنی، دھروا وولن ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہے، جس نے ایک بیان میں کہا کہ آج شام 6.15 بجے بلکم تھانے میں ہماری زیر تعمیر سائٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 40ویں منزل سے سات مزدوروں کو لے جانے والی لفٹ اچانک 13ویں منزل سے گر گئی۔ مذکورہ لفٹ کی مسلسل نگرانی کی گئی تھی اور اس کی خدمت موجودہ سالانہ دیکھ بھال کے معاہدے کے تحت کی جاتی ہے۔ آخری بار مینٹیننس کا کام 23 اگست کو ہوا تھا جہاں وینڈر کی طرف سے سروسنگ، لفٹ روم چیک اپ، بریک سیٹنگ، کار لائنر چیکنگ، اپ آن لمیٹ سوئچ چیکنگ تسلی بخش طریقے سے کی گئی تھی۔