بدھ, جون 11, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اب سماجی تانے بانے کو توڑدینے کی سازش ہورہی ہے : مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 20, 2023
in خاص خبریں, دیار وطن
0
اب سماجی تانے بانے کو توڑدینے کی سازش ہورہی ہے : مولانا ارشدمدنی
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :”ملک کے سماجی تانے بانے سے چھیڑچھاڑ ملک کو تباہ کردے گی ، اس طرح کی کوئی بھی کوشش ملک کے جمہوری ڈھانچہ کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے ، ہندوستان صدیوں سے مختلف مذاہب اورتہذیبوں کا مرکز رہاہے ، امن واتحاد ، رواداری اس کی روشن روایت رہی ہے مگراب کچھ طاقتیں اقتدارکے زعم میں صدیوں پرانی اس روایت کو ختم کرنے کے درپے ہیں، امن واتحادسے زیادہ انہیں اپنا سیاسی مفاداوراقتدارعزیزہے ، یہی وجہ ہے کہ آئے دن نئے نئے مذہبی نوعیت کے ایشوزکو اچھال کرامن واخوت کی زرخیززمین میں نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں اس سماجی تانے بانے کواب توڑدینے کی سازش ہورہی ہے جس نے اس ملک میں رہنے والے تمام لوگوںکو ایک ساتھ جوڑکے رکھا ہواہے ، یہ ایک ایسی ڈورہے جو خدانخواستہ اگر ٹوٹ گئی تو نہ صرف ہماری صدیوں پرانی تہذیب کے لئے یہ ایک بڑاخسارہ ہوگابلکہ یہ روش ملک کو تباہی اوربربادی کی اس راہ پر ڈال دے گی جہاں سے واپسی آسان نہ ہوگی “ ۔ یہ الفاظ وہ ہیں جو جمعیةعلماءہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آج یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد ایک پرہجوم پریس کانفرنس میںصحافیوںسے گفتگوکے دوران کہے ۔جمعیةعلماءہند کی تاریخ پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسے ایک صدی قبل ملک کی آزادی کے لئے علماءنے ایک پلیٹ فارم کے طورپرقائم کیا تھا چنانچہ علماءنے پوری قوت کے ساتھ آزادی وطن کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کرجیلوں کوآبادکرتے رہے اورپھانسی کے پھندے پر لٹکتے رہے ، جان وطن عزیز ہندوستان کے لئے دیتے رہے یہاں تک کہ ملک آزادہوگیااورملک آزادہوتے ہی جمعیةعلماءہند نے اپنے آپ کوسیاست سے الگ کرلیا،لیکن چونکہ اس کے اغراض ومقاصدمیں ملک کی سالمیت ، اتحاداوربھائی چارہ کے فروغ کو اولیت حاصل ہے ، اس لئے آزادی کے بعد مذہب کی بنیادپر ملک کی تقسیم کی اس نے پوری طاقت سے مخالفت کی تھی ، انہوںنے وضاحت کی کہ جمعیةعلماءہند اپنے بزرگوںکے مرتب کردہ رہنمااصولوںپر آج بھی عمل پیرا ہیں وہ اپنا ہر کام مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیادپر کرتی ہے ، حال ہی میں میوات میں جن بے گھروں کو گھروں کی تعمیر کے لئے زمین اورامدادی رقم فراہم کی گئی ہے ان میں تین ہندوخاندان بھی شامل ہیں ، یہ تنظیم برسوںسے میرٹ کی بنیادپر ہر سال ضرورت مند بچوںکو اسکالرشپ دے رہی ہے اس میں بڑی تعدادمیں ہندوبچے بھی شامل ہوتے ہیں اس لئے کہ جمعیةعلماءہند کا بنیادی مقصدانسانیت کی فلاح اوربہودکے لئے کام کرنا ہے ۔


میڈیا کے کچھ نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھاستون کہاگیاہے ، اس لئے اب وقت آگیاہے کہ ملک کا پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکاایک بڑاحلقہ ایمانداری سے اپنا محاسبہ کرے اوراس بات کا جائزہ لے کہ پچھلے کچھ برسوںسے اس نے اپنے لئے جو لائن اختیارکی ہے آیا وہ صحیح ہے یاغلط اور کیا یہ لائن ملک کے مفادمیں ہے ؟ ، مولانا مدنی نے پارلیمنٹ میں ہوئی حالیہ دراندازی اورہنگامہ آرائی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا لیکن میڈیانے اسے بہت زیادہ اہمیت نہیں دی ۔ ،بلاشبہ یہ ایک سنگین معاملہ تھا مگرمیڈیانے کوئی سوال نہیں کیا ،لیکن اگر ساگر شرماکی جگہ کوئی شکیل احمد ہوتاتویہی میڈیا آسمان سرپر اٹھالیتااورجرم کرنے والوںپر ہی نہیں بلکہ ایک پوری کمیونٹی پر زمین تنگ کردی جاتی، آئین کی بالادستی کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاست کے نام پر اب جوکچھ ہورہاہے اس سے آئین کی بالادستی پر سوالیہ نشان لگ چکاہے ، سوال یہ ہے کہ جس آئین کی دہائی دی جاتی ہے یہ کوئی نیاآئین ہے یاپھر وہ ہے جسے آزادی کے بعد تیارکیا گیا تھا ، اگر یہ آزادی کے بعد لایاگیا آئین ہے توپھر ہمیں یہ تسلیم کرناپڑے گاکہ اب جس طرح ہر مسئلہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے اورتفریقی رویہ اختیارکیا جارہاہے یہ سراسرغلط اورملک کے امن واتحادکے لئے انتہائی تباہ کن ہے ، انہوںنے آگے کہاکہ ملک کا آئین اپنے شہریوںکو مکمل مذہبی آزادی دیتاہے ، اس میں تمام شہریوںکو یکساں اختیاردیئے گئے ہیں اورکسی بھی شہری یا فرقہ یا طبقہ کے خلاف امتیازی رویہ اختیارکئے جانے سے منع کیا گیا ہے ، مگر ہویہ رہاہے کہ ایک مخصوص فرقہ کو احساس کمتری میں مبتلارکھنے کی غرض سے آئین کے فراہم کردہ تمام اختیارات اس سے چھین کر اکثریت کو خوش کرنے کی پالیسی پر کھلے طورپر عمل ہورہاہے ، ایک ایشوختم نہیں ہوتاکہ کوئی دوسراایشواٹھاکر ایسا پروپیگنڈہ شروع کروادیاجاتاہے جس سے فرقہ وارانہ صف بندی قائم رہے ، آئین ملک کے ہر شہری کو مذہبی آزادی فراہم کرتاہے اس کے باوجود تسلسل کے ساتھ یکساں سول کوڈلانے کا شوشہ چھوڑاجاتاہے ، دوسرے جرائم کے لئے آئی پی سی کی جو دفعات وہ تمام شہریوںپر یکساں طورپر نافذکی جاتی ہیں، البتہ خانگی معاملات خاص طورپر شادی بیاہ ، طلاق وغیرہ کے ضابطے الگ الگ ہیں اوریہ صدیوں پرانے ہیں ، خودہندوںمیں مختلف برادریوں میں شادی اورطلاق کے الگ الگ طریقہ اوررسومات رائج ہیں ، مگر اس سے ملک کے امن وسلامتی پر کبھی کوئی خطرہ نہیں پیداہوا، یکساں سول کوڈلانے کا مطلب یہ ہے کہ سب کے لئے خانگی قانون ایک جیساہوگا، لیکن تاثریہ دیاجاتاہے کہ یہ مسلمانوںکے لئے ہی لایا جارہاہے ، انہوںنے آگے کہاکہ بابری مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں واضح طورپر یہ بات کہی ہے کہ مندرتوڑکر مسجد بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ، لیکن اب کچھ فرقہ پرست لوگ اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں اوراسے اکثریت کی فتح کی شکل میں پیش کرنے کی کوشش بھی ہورہی ہے ۔گیان واپی مسجد کو لے کر آئے حالیہ فیصلہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا مدنی نے کہا کہ ہمیں سروے پر کوئی اعتراض نہیں ہمیں یقین ہے کہ اگر ایمانداری سے سروے ہواتووہاں سے کچھ بھی نہیں نکلے گالیکناب جس طرح یہ نیاتنازعہ کھڑاکیاگیاوہ 1991میں عبادت گاہوںکے تحفظ پر پارلیمنٹ کے ذریعہ لائے گئے قانون کے منافی ہے جس میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے علاوہ ایسی کسی بھی عبادت گاہ اب کوئی تنازعہ نہیں کھڑاکیا جائے گاجو 1947سے موجودہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جمعیةعلماءہند اس معاملہ کو سپریم کورٹ لے جائے گی توانہوںنے جواب دیا کہ قانون نے ہمیں جہاں تک جانے کا راستہ دیاہے ہم وہاں تک جائیںگے ، سیکولرپارٹیوںکی اس کو لیکر خاموشی پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جو سیاسی پارٹی یہ قانون لے کر آئی تھی اسے بہرحال اس پر بولنا چاہئے ، فلسطین تنازعہ پر بعض صحافیوںکے سوالوں کے جواب میں انہوںنے ایک بارپھر کہا کہ تاریخ کو جانناضروری ہے اسرائیل نے وہاں غاصبانہ قبضہ کررکھاہے اورغزہ کے لوگ اپنی زمین کو آزادکرانے کی جنگ لڑرہے ہیں انہیں دہشت گردکہنا غلط ہے ۔ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں کئے گئے سوالات کے جوابات میں انہوںنے کہاکہ سیکولرزم کامطلب یہ ہے کہ مملکت کا کوئی مذہب نہیں ہوگامگر افسوس کہ اب ملک میں سب کچھ اس کے الٹ ہورہاہے ، مولانا مدنی نے دوٹوک لہجہ میں کہا کہ اب ملک کے تمام شہریوںکو نہیں اکثریت کو خوش کرنے کی سیاست ہورہی ہے ، ملک کے سیکولرڈھانچہ اورجمہوریت کے لئے یہ تباہ کن ہے ،انہوں نے کہا کہ انگریزوںنے ہمیں تھال میں سجاکر آزادی نہیں پیش کی بلکہ اس کے لئے ہمارے اکابرین کو بے پناہ قربانیاں دینی پڑی ہیں ، اس قربانی میں بلالحاظ مذہب وملت سب شامل تھے ، ہمارے پاس افرادی قوت اورصلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت یہ ہے کہ اس قوت اورصلاحیت کامثبت استعمال کیا جائے ، مگر اب نفرت اورتفریق کی یہ جوسیاست شروع ہوئی ہے یہ ملک کو ترقی نہیں تباہی کے راستہ پر لے جانے والی ہے ۔

Tags: آئینآزادیامن واتحادجمعیةعلماءہندچوتھاستونروشن روایتصحافتمحاسبہمذہبی نوعیتمولانا ارشدمدنیمیڈیا
ShareTweetSend
Previous Post

عمران نے فرد جرم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

Next Post

ممکری کی ویڈیوپر نہیں،ارکانِ پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث ہونی چاہئے: راہل گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مدھیہ پردیش میں کانگریس کا طوفان آنے والا ہے: راہل گاندھی

ممکری کی ویڈیوپر نہیں،ارکانِ پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث ہونی چاہئے: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In