پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے فساد زدہ گروگرام کا دورہ کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 3, 2023
in آئینہ شہر
0
جماعت اسلامی ہند کے وفد نے فساد زدہ گروگرام کا دورہ کیا
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ” جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری مولانا شفیع مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے ہریانہ کےفساد سے متاثرہ علاقہ گروگرام کا دورہ کیا اور وہاں بڑے پیمانے پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس وفد میں جماعت کے عہدیداران میں انعام الرحمن، ندیم خاں اور لئیق احمد خان شامل تھے۔ وفد نے گروگرام کی پولیس کمشنر محترمہ کالا رام چندرن سے ملاقات کی اور سیکٹر 57 میں مسجد پر ہوئے حملے اور اس کے امام جناب سعد کی موت اور علاقے میں ہونے والے تشدد اور حملوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ان سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وفد کا تجزیہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اس تشدد کا باعث بنا جس کو مناسب طریقے پر سنبھالنے میں پولیس فورس پوری طرح سے ناکام رہی اور جلوس کو کئی حساس علاقوں سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔ وفد سے مقامی باشندوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی اور علاقے میں بدامنی کی وجہ سے اپنی جانوں کے تئیں خدشے کا اظہار کیا۔ وفد نے اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور سیکٹر 57 کی مسجد کا بھی دورہ کیا جسے سخت سیکورٹی کے گھیرے میں رکھا گیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کا خیال ہے کہ گرو گرام میں پیدا شدہ صورت حال ہماری انٹیلی جنس اور محکمہ پولیس کے مابین تال میل میں کمی کے سبب ہوئی ہے۔ مزید برآں فسادیوں کوسیاسی سرپرستی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی نے آگ پر تیل کا کام کیا اور حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔ جماعت امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس کے لئے تمام طبقات کے بیچ بات چیت کے لئے سازگار ماحول بنانے کی سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ سوشل میڈیا نے پروپیگنڈہ کرکے تشدد پر اکسانے کا جو کام کیا ہے، اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوئی ہے۔

وفد نے محسوس کیا کہ آس پاس کے علاقوں میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں، ان کے دل و دماغ پر خوف بیٹھ گیا ہے ۔ اب پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو یقین دلائیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تشدد پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جماعت کو ایسے واقعات کے بعد ملک کے ایک اہم کاروباری مرکز یعنی گرو گرام سے لوگوں کی جبراً نقل مکانی پر بھی سخت تشویش ہے۔ اس سے ہمارے پُرامن کاروباری ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہٰذا ایسے حالات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔ جماعت تشدد کے متاثرین کو معاوضہ اور قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Tags: جماعت اسلامی ہندفسادگروگرام
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’خورشید اکبر سے ایک ملاقات‘پروگرام کا انعقاد

Next Post

شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسٹڈی ان انڈیا پورٹل کے لانچ میں شرکت کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسٹڈی ان انڈیا پورٹل کے لانچ میں شرکت کی

شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسٹڈی ان انڈیا پورٹل کے لانچ میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In