کویت سٹی/نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ہفتہ کے روز عباسیہ علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں آگ لگنے سے ہندوستانی شہری، اس کی بیوی اور دو بچوں کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان واپس بھیجنے کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہيں۔ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کل رات عباسیہ علاقے میں فلیٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے مسٹر میتھیوز ملاکل، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی المناک موت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
Embassy @indembkwt expresses its deepest condolences on the tragic demise of Mr Mathews Mulackal, his wife and 2 children due to fire in his flat in Abassiya yesterday night. Embassy is in touch with his family and will ensure early repatriation of mortal remains. @DrSJaishankar
— India in Kuwait (@indembkwt) July 20, 2024
سفارتخانہ ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور لاشوں کر جلد وطن واپس بھیجنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ "یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا، جس میں میتھیو ملاکل، ان کی اہلیہ لینی ابراہم، اور ان کے دو بچے آئزیک اور آئرین کی موت ہوگئی۔یہ خاندان، اصل میں کیرالہ کا رہنے والا ہے، جمعہ کی صبح چھٹیوں سے واپس آیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ان کے اپارٹمنٹ میں نصب ایئر کنڈیشنگ یونٹ سے لگی۔ مقامی کویتی حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود، متاثرہ خاندان مہلک شعلوں سے نہیں بچ سکا۔میتھیو ملاکل رائٹرز میں ملازم تھے، جب کہ ان کی اہلیہ لینی ابراہم عدن اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔ ان کے بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔
مقامی حکام آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔یہ واقعہ کویت سٹی کے ایک لیبر کیمپ میں آتشزدگی کے سانحے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جس میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر ہندوستانی شہری شامل تھے۔












