ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

دیوبند میں کل ہندرا بطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 30, 2022
in خاص خبریں
0
دیوبند میں کل ہندرا بطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شرکاء کے ذریعہ دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا کہ مدارس کو کسی بورڈ سے الحاق کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی حکومتی مدد کی

دیوبند(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند میں اتوار کو منعقد کل ہندرا بطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں’ مدارس کے کسی بھی بورڈ سے الحاق کی ضرورت کی نفی کرتے ہوئے اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا کہ مدارس کو کسی بورڈ سے الحاق کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی حکومتی مدد کی۔
دارالعلوم دیوبند کی جامع مسجد میں اتوار کو رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی اجلاس مجلس عمومی میں پورے ملک سے کثیر تعداد میں مدارس کے منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں مدارس اسلامیہ کو درپیش مسائل کا جائزہ اور ان کا حل،رابطہ مدارس کی افادیت و صوبائی شاخوں کی فعالیت،مدارس کے نظام تعلیم و تبریت کی عمدگی پر توجہ کی ضرورت،فرق باطہ کا تعاقب،دینی مکاتب کے قیام پر زور،مدارس میں عصری تعلیم کے انتظام جیسے نکات پر غوروخوض اور تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پر موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کل ہند مجلس عاملہ رابطہ مدارس تاکید کرتا ہے کہ نصاب میں بنیادی تبدیلی اور عصری علوم کی شمولیت کے بارے میں نام نہاد دانشوروں اور ناعاقبت اندیشوں کے مطالبے سے متاثر نا ہوں بلکہ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم قدیم اور متوارث خطوط پر ہی قائم و استوار رکھیں۔یہ اجلاس نصاب تعلیم میں بنیادی تبدیلی کے خیال کو یکسر مسترد کرتا ہے نصاب کی روح کے منافی اور نصب العین کے خلاف سمجھتا ہے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اور علمائے کرام نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کی آزادی اور مدارس کے قیام کا مقصد ملک کی آزادی تھا۔ دنیا کا کوئی بھی بورڈ مدارس کے قیام کے مقصد کو نہیں سمجھ سکتا۔ مدارس کے لوگوں نے ہی ملک کو آزاد کرایا جو اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
مولانا مدنی مزید کہا کہ’ لیکن افسوس کہ آج مدارس پر ہی سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں اور مدارس والوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعیتہ صدر نے کہا کہ ملک کے ہر مذہب کے پیروکاراپنے مذہب کی تبلیغ واشاعت کے لیے کام کرتے ہیں تو پھر ہم ایسا کیونکہ نہیں کرسکتے۔ معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی مذہبی لوگوں کی ضرورت ہے۔
مدارس کاسیاست سے کوئی تعلق نہ ہونے کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان دینی مدارس کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور اسے اٹھاتے رہیں گے۔ہمالیہ سے بھی مضبوط کھڑے رہیں گے۔انہوں نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اور یہی وجہ ہے کہ ہم مدارس کے لئے’حکومتی مدد پر تھوکتے ہیں’۔
ارشد مدنی نے ملک میں حکمراں جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج دارالعلوم دیوبند کے تعمیراتی کاموں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے کسی کو تعمیر کی ایک اینٹ بھی رکھنے کی اجازت نہیں لینی پڑتی تھی کیونکہ اس سے قبل کے حکمراں جماعت کے لیڈروں کو معلوم تھا کہ ملک کی آزادی میں دارالعلوم نے کیا کردار ادا کیا ہے؟۔ یاد رہےحالات اور حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔
اجلاس میں مدرسہ منتظمین کو درجہ پنجم (پرائمری) تک ایسا نصاب تعلیم اپنے مدارس میں رائج کریں جو دینیات کے ساتھ ضروری ضروری عصری علوم ،حساب ،جغرافیہ علاقائی زبان اور تاریخ پر مشتمل ہو اور بہتر ہوگا ان مدارس و مکاتب کو حکومت سے منظوری حاصل کرا لیں ۔

Tags: دیوبندکل ہندرا بطہ مدارس اسلامیہ
ShareTweetSend
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مقابلہ میں پہلی پاکستان کی پہلی جیت

Next Post

شہریت ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پرسماعت پیر کو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سرکولیشن کے ذریعہ ججوں کے انتخاب اور تقرری کے عمل پر کالجیم کے دوارکان کا اتراض

شہریت ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پرسماعت پیر کو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In