ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

خواتین کے ساتھ ناانصافی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی: الکا لامبا

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 25, 2024
in دیار وطن
0
ملک کی بیٹیاں خواتین پر ہونے والے مظالم سے خوفزدہ : الکالامبا
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ ملک میں خواتین کے خلاف مظالم اور ناانصافی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن بی جے پی حکومت اس پر خاموش ہے، اس لیے اسے بیدار کرنے کے لیے مہیلا کانگریس 29 جولائی کو راجدھانی دہلی سے ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔

محترمہ لامبا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خواتین پر مظالم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں غنڈوں نے دو خواتین کو زندہ دفن کر دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں آئے روز عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور اس معاملے پر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے، اس لیے ان کی تنظیم ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔ 29 جولائی کو پورے ملک سے خواتین یہاں جنتر منتر پر جمع ہوں گی۔ اس کے بعد یہ تحریک ریاستی دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز سے بلاک سطح پر شروع کی جائے گی۔

خواتین پر مظالم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم سیاسی بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کو فوری طور پر نافذ کیا جائے اور جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں ان قوانین کو نافذ کرکے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔ انہوں نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آدھی آبادی مہنگائی اور بے روزگاری سے لڑ رہی ہے اور انہیں راحت فراہم کرنے کے لیے مہالکشمی اسکیم کے تحت غریب کنبہ کی خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ یا 8500 روپے ماہانہ کی امداد دی جانی چاہئے۔

خواتین کے لیے سماجی انصاف اور تحفظ کے حق کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "پورے ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مجرموں میں قانون کا خوف ختم ہورہا۔ اس کی تازہ ترین مثال مدھیہ پردیش کے ریوا میں غنڈوں کے ہاتھوں دو خواتین کو زندہ دفن کرنے کا واقعہ ہے جس نے ملک کو شرمسار کر دیا ہے۔ نئی ممبئی میں ایک 30 سالہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری قتل کر دیا جاتا ہے؛ مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں نو سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان میں چھ ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار کیس درج ہوئے اور ریاستی حکومت کے وزیر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
مہیلا کانگریس صدر نے کہا، ’’یہ تحریک راجدھانی دہلی سے لے کر ہر ریاست کے دارالحکومت، ہر بڑے شہر اور ضلع میں اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ آدھی آبادی کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے‘‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

Tags: خواتینخواتین ریزرویشن بلعمل درآمدملک گیر تحریکمہیلا کانگریسناانصافی
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان نے کینیڈا کے مندر میں توڑ پھوڑ پر تشویش کا اظہار

Next Post

کپوارہ میں جاں بحق جوان کوفوجی سربراہ کا خراج عقیدت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کپوارہ میں جاں بحق جوان کوفوجی سربراہ کا خراج عقیدت

کپوارہ میں جاں بحق جوان کوفوجی سربراہ کا خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In