کلکتہ 25مئی (یواین آئی) تملوک سے بی جے پی امیدوار اور کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ہلدیہ میں پولنگ بوتھ پر ہڈی توڑ نے کی وارننگ دی ۔دراصل جب وہ بوتھ کا دورہ کررہے تھے اس وقت ترنمول کانگریس کے کارکنان جمع ہوکر نعرے بازی کر نے لگے۔سابق جج کو نشانہ بناتے ہوئے چور چور کے نعرے لگائے گئے۔ کبھی کبھی واپس جاؤ’ کے نعرے لگائے گئے۔ ابھیجیت گنگو پادھیائے ابتدامیں پرسکون رہنے کی کوشش کی مگر آخر میں اچانک اپنا توازن کھوبیٹھے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’’احتجاج کیا تو ہڈیاں توڑ دی جائیں گی‘‘۔
جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کو ہفتہ کی صبح سات بجے ہلدیہ میں احتجاج کا سامنا کر رہے تھے۔ صبح 7 بجے کے قریب جب ابھیجیت کو ہلدیہ میں ایک بوتھ کے باہر دیکھا گیا تو چورچور کے نعرے لگائے گئے۔ بعد میں، ابھیجیت کی کار تقریباً 11:00 بجے ہلدیہ کے ایک اور بوتھ کے سامنے پہنچیں۔ ابھیجیت کو دیکھتے ہی وہاں احتجاج شروع ہو گیا۔ ابھیجیت کو بوتھ کے سامنے قدرے ناراض چہرے کے ساتھ کھڑے دیکھے گئے۔میڈیا کے ذریعہ سوال پوچھے جانے پرانہوں نے کہا کہ اگر وہ نعرے لگا رہے ہیں تو میں کیا کروں؟ مجھے ایک شکایت ملی تھی کہ اس بوتھ جعلی ووٹنگ ہورہی ہے۔ کوئیک رسپانس ٹیم کے آنے کا انتظار ہے۔
جیسے ہی ابھیجیت ہلدیہ کے بوتھ کے سامنے بول رہے ہیں، مرکزی فورسز مظاہرین پر لاٹھیاں چلائیں۔ابھیجیت سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ارد گرد اتنے احتجاج کیوں؟ اس کے جواب میں ابھیجیت نے قدرے جارحانہ لہجے میں کہا، ’’میرے آس پاس کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ ابھی تک کسی میں اتنی ہمت نہیں ہوئی ہے۔ میرے گرد احتجاج کرو گے تو ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی۔‘‘دراصل ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے ان پر 24گھنٹے کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔یواین آئی۔نور