ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

‘سماجی ترقی میں عوام کی شراکت داری’ کے موضوع پر ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کا سالانہ جلسہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2022
in آئینہ شہر
0
‘سماجی ترقی میں عوام کی شراکت داری’ کے موضوع پر ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کا سالانہ جلسہ
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) ہماری ہمہ جہت ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے درمیان اخوت و محبت پروان چڑھتی رہے گی، نفرت کی فضائیں چاک ہوں گی اور جذبہ خیرسگالی پروان چڑھتا رہے گا, خدا کی پناہ حاصل کرنے کے سب سے پہلے ضمیر کی آواز کو سننا ہوگا اور اس کے ساتھ ہی سچ کی، محبت کی، خدمت کرنے کی، معافی اور درگزر کرنے کے شعار کو ہم اپنائیں گے۔ان خیالات کا ظہار الحکمہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”سماجی ترقی میں عوام کی شراکت داری“ کے موضوع پرمنعقدنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائنارٹی کمیشن کے چیرمین اقبال سنگھ لالپورہ نے کیا-
انہوں نےمزید کہا کہ معاشرے کو جنت نما بنانے کے لیے سب سے پہلے ہمیں اپنی ذات کی قربانی پیش کرنی ہوگی اور ہر فرد سے محبت کرنے اور سب کے درمیان محبت بانٹنے کی فضا سازگار کرنی ہوگی۔ انہوں نے فاؤنڈیشن ستائش کی اور وہاں موجود سامعین سے فاؤنڈیشن کے کاموں کو ہر سطح پر پہنچانے میں تعاون کی اپیل کی۔
اس موقع پر صحت و خاندانی بہبود کے سابق مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ نے جس راہ کا انتخاب کیا ہے اور گزشتہ 30 برسوں میں آپسی اخوت و بھائی چارگی، رواداری، تعلیم و صحت، عوامی فلاح و بہبود کی جو مشن چھیڑ رکھی ہے اگر اس کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو یہ بڑی بددیانتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم میں سے ہر فرد کو اسی اسوہ کو اختیار کرنا ہوگا پھر ہمارے گھر بھی جنت کے نمونے ہوں گے اور ہمارا معاشرہ بھی جنت نظیر بن جائے گا۔
انہوں نے اعلی اخلاقی اقدار کے فروغ پر بھی زور دیا اور صحت و تندرستی نیز جسمانی و روحانی تطہیر پر خصوصی توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔ ایمانداری، جذبہ ترحم، حساسیت، ایک دوسرے کے تئیں محبت و اخوت و احترام کے شعائر ہماری تہذیب و ثقافت کی اصل روح ہیں جن کے ذریعہ ہی ہم ان تمام بلندیوں اور عروج کو حاصل کر سکتے ہیں جن کے ہم خواہشمند ہیں۔
‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ندوی نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور گزشتہ 30 برسوں کے درمیان پیش آنے والے چیلنجز اور نشیب و فراز پر روشنی ڈالی۔ بحیثیت طبیب بھی انہوں نے وہاں موجود سامعین و حاضرین سے اپیل کی کہ ہمارے مشن کے ساتھ ہر فرد اس طرح جڑے جیسے کہ یہ مشن اس کا ہے کیوں کہ ہمار مقصد بس یہی ہے کہ ناخواندہ افراد کو تعلیم کی روشنی کے ذریعہ اس کی زندگی کو منور کیا جائے، دور حاضر کے نت نئے خرافات کا قلع قمع کیا جائے، منشیات کی لت سے نوجوانوں کو نکال کر انہیں صحیح راستے پر لگایا جائے، انہیں روزگار سے جوڑا جائے تاکہ لغویات سے وہ کنارہ کش ہوں، اعلی اخلاقی اقدار کے حاملین تیار کیے جائیں، معاشرے کو مثبت خطوط پر ڈالا جائے نیز ہر فرد میں یہ جذبہ پروان چڑھایا جائے کہ وہ معاشرے کے لیے مفید اور کارآمد بنے۔
ممتاز ماہر تعلیم، آئی اے ایس کی تیاری کرنے والے طلباء کو تربیت فراہم کرنے والے اور موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر سمیر احمد صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تعلیم کے معنی ہی بدل گئے ہیں۔ ہمارے طلباء مسابقت کے بھنور میں ایسے پھنس گئے ہیں کہ ان پر صرف دوسروں سے سبقت لے جانے کا جنون سوار ہے۔ جنونی طالب علم مستقبل میں اپنے لیے اور قوم و ملت کے لیے کیا کچھ کرپائیں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن تعلیم کے معیار میں مسابقت کی اندھی دوڑ نے انہیں ہراساں کر دیا ہے جسے ہمیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اسٹینڈرڈ کے ہزاروں طلبا 95 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرتے ہیں لیکن انہیں ذہنی سکون اور اطمینان قلب حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ ہم یہ کون سی جنریشن پیدا کر رہے ہیں؟ انفارمیشن اور ڈیٹا کی لامحدود دنیا نے ہمیں اپنے نرغے میں لے لیا ہے۔ ہم نے حکمت کو پس پشت ڈال دیا ہے اور اطلاعات اور ڈیٹا کے صحرا میں گم ہو رہے ہیں۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا نے ہمارے دماغ شل کر دیے ہیں۔ ہم مشینوں سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں اور مشینوں نے ہمیں چاروں طرف سے محبوس کرلیا ہے۔ ہم عقل سے عاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کسی بھی موضوع پر ہمیں کمال حاصل نہیں ہے کیوں کہ ہم کئی اطراف سے گِھر کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ میں ان حالات سے نبرد آزما ہوکر آگے کی راہ طے کرنی ہوگی۔ ہمیں فوکسڈ ہونا ہوگا، ہمیں اپنا ہدف متعین کرکے اس پر جی جان لگا دینا ہوگا۔ ہمیں بس پھر سے اپنے متاع گم شدہ یعنی حکمت کی طرف لوٹنا ہوگا اور اپنے بچوں سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ آپ نے جو کچھ آج پڑھا اسے کتنا حد تک سمجھا، اس پر کس حد تک غور و فکر کی اور اس سے کیا نتیجہ اخذ کیا۔ اگر ہم یہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو قابل اور اپنے معاشرے کے اعتبار سے ڈھال سکتے ہیں۔
ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ فکر کی درستگی عمل سے مربوط ہے، تحریک، ترتیب سے ہی ترقی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس کی بھرپور انداز میں ستائش کی۔ روحانیت اور تمام ہی مذاہب میں اعلی اقدار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور اجلاس میں کی جانے والی اہم ترین باتوں کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے اس کا ماخد اور نچوڑ بھی پیش کرکے سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔

‘سماجی ترقی میں عوام کی شراکت داری’ کے موضوع پر ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کے 30ویں سالانہ اجلاس عام سےخطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے روح رواں اور بانی و چیئرمین ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ندوی نے کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ اور سابق مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت دیگر مقررین و مہمانان گرامی کا استقبال اور خیرمقدم کیا۔ اس کانفرنس کی صدارت انٹرفیتھ ہارمونی فاؤنڈیشن آف انڈیا (بین مذاہب خیرسگالی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم) کے صدر ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شکیل فلاحی نے بحسن و خوبی انجام دی۔
سالانہ اجلاس عام سے پروفیسر ایم ایم گوئل ( سابق وائس چانسلر کروشیتر یونیورسٹی)، ڈاکٹر ایم ڈی تھامس (ڈائرکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ہارمونی اینڈ پیش اسٹڈیز، نئی دہلی) نے بھی خطاب کیا۔

فاؤنڈیشن کے سکریٹری سید شعیب احمد نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا نیز سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا۔ کانفرنس میں فاؤنڈیشن کی جانب سے ‘رسپانسیبل سوسائیٹل ڈولپمنٹ’ نام سے ایک کتاب کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ اجلاس عام کے ناظم پروفیسر شکیل احمد (پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) کی تصنیف کردہ کتاب ‘حقوق انسانی کے تحفظ کا بین الاقوامی نظام’ کا بھی اجرا مہمانان خصوصی و و مقررین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کی طرف سے کئی سرکردہ سماجی تنظیموں ہمدرد فاؤنڈیشن، دلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی، یو فلیکس انڈسٹریز، بینک آف بڑودہ کے نیو فرینڈس کالونی برانچ کے مینیجر سمیت الگ الگ مسابقتی امتحانات کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا نیز معاشی طور پر کمزور مگر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اسکالر شپ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ بچوں کو ایجوکیشن کِٹ اور نادار خواتین کو سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اپنے کنبہ کی کفالت کرسکیں۔

Tags: الحکمۃ فاؤنڈیشننیشنل کانفرنسہمہ جہت ترقی
ShareTweetSend
Previous Post

مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی

Next Post

فیک نیوز معاشرہ اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن اور نقصاندہ۔ پنکج پچوری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فیک نیوز معاشرہ اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن اور نقصاندہ۔ پنکج پچوری

فیک نیوز معاشرہ اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن اور نقصاندہ۔ پنکج پچوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In