دہلی (یو این آئی) امیزون انڈیا نے آج دہلی اور این سی آر میں اپنے صارفین کے لیے ’ایمیزون ایکسپیریئنس ایرینا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا یہ ایونٹ 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2023 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں پرائم ممبروں کو چوبیس گھنٹے پرائم ارلی ایکسس کا فائدہ ملے گانیزصارفین کو ایس بی آئی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ اور ای ایم آئی لین دین پر 10فی صد تک رعایت، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈوں پر بغیر لاگت ای ایم آئی دیگر بڑے کریڈٹڈیبٹ کارڈوںپر پرکشش فوائد حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر امیزون فیشن انڈیا کے نائب صدر سوربھ سریواستو نے کہاکہ امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2023 بے مثال خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے معروف ہے۔ اس سال یہ فیسٹول پہلے سے کہیں زیادہ عظیم الشان اور بہترینہوگا۔ دہلی میں’امیزون ایکسپیریئنس ایرینا‘ کے آغاز سے ہم اپنے صارفین کو گریٹ انڈین فیسٹیول 2023کے دوران ملنے والی پرکشش ڈیل اور پیشکش کی ایک منفرد جھلک دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ فیشن اور حسن افزا مصنوعات کے شائقین کے لیے ہم امیزون اِن پر 50 سے زائد برانڈوں سے ہزاروں نئی مصنوعات لانچ کر رہے ہیں۔ دہلی امیزون فیشن کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں میں سے ایک رہا ہے۔ ہم نے دہلی کے فیشن پسندوں پریمیم مصنوعات کی بے پناہ چاہت دیکھی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ صارفین گروسری، فیشن اورحسن افزا مصنوعات، اسمارٹ فون، اپلائنسز کی وسیع رینج اور ٹی وی، کنزیومر الیکٹرانکس وغیرہ جیسے زمروں میں دلچسپ پیشکش کے ساتھ 5,000 سے زیادہ ا شیاءسے بھی مستفید ہوں گے۔
امیزون نے دہلی کو ایمیزون فیشن اور بیوٹی کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں میں سے ایک قرار دیا۔ تہواروں کے موسم سے قبل پریمیم فیشن اور بیوٹی برانڈ، تیار ملبوساتساڑھیوں اور کے -پاپ سے متاثر اور پرانی یادوں پر مبنی رجحانات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایمیزون فیشن پر صارفین کو 6000 سے زیادہ نئے لانچ، 1 لاکھ سے زیادہ تازہ ترین ٹرینڈنگ مصنوعات دیکھنے کو ملیں گی۔ یہاں 4.7 لاکھ سے زیادہ موجودہ عہد سے ہم آہنگ مصنوعات ملیں گی۔ اس کے ساتھ آپ کو 1500 سے زیادہ ٹاپ برانڈوں پر ایک ہی دن کی ڈیلیوری کا فائدہ بھی ملے گا۔
دہلی کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، دہلی یونیورسٹی میں’امیزون ایکسپیریئنس ایرینا‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے، بااثر شخصیات اور صارفین کو تفریحی تقریبات میں شرکت کرکے پسندیدہ برانڈوں اور مصنوعات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم ہوا۔اس تقریب کے سبھی سات انٹرایکٹو زون میں صارفین نے دلچسپ انعامات جیتنے اور مختلف زمروں میں اپنی پسندیدہ مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے باہم مقابلہ کیا۔