واشنگٹن، 4 اکتوبر (یواین آئی) کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے امریکہ کو ہندوستان کا سب سے اہم اور قابل بھروسہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے میدان میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں بچا ہے جو حل نہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ‘اب ہمیں تنازعات کے معاملے پر کوئی خاص توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہم تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے کس طرح پیشگی تیاری کر سکتے ہیں۔
مسٹر گوئل واشنگٹن میں اپنے ڈیڑھ دن کے قیام کے دوران مختلف دو طرفہ تجارتی میٹنگوں کو ختم کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پریس کانفرنس کا اہتمام واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے نے کیا تھا جس میں سفیر ونے کواترا اور وزارت کارمس و صنعت میں سکریٹری سندیپ، جوائنٹ سکریٹری راجیش اگروال بھی موجود تھے۔
مسٹر گوئل نے واشنگٹن میں امریکی تجارتی نمائندے اور وزیر تجارت کے ساتھ بالترتیب تجارتی پالیسی اور باہمی تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ یوایس انڈیا سی ای او فورم کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی اور تجارت اور صنعتی دنیا کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
ہند امریکہ تجارتی تعلقات میں غیر یقینی کے تاثر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے تعلقات بہت اچھی دوڑ میں ہیں، ہمارے تمام تنازعات عالمی تجارتی فورم پر بھی ختم ہو چکے ہیں، اب ہم مزید اچھے تفصیلی تعلقات کی طرف دیکھ رہے ہیں نہ کہ مسائل کی طرف۔