کلکتہ 13مارچ (یواین آئی) ممبرپارلیمنٹ ارجن سنگھ نے آج واضح کردیا ہے کہ وہ بیرک پور سے ہی لوک سبھا کا انتخاب لڑیں گے ۔تاہم انہوں نے پارٹی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے کہ وہ کس پارٹی سے امیدوار ہوں گے۔ترنمو ل کانگریس سے ناراض ارجن سنگھ نے منگل کو اپنے دفترسےممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تصویر ہٹادی ہے اور اس کی جگہ مودی کی تصوریر لگادی ہے۔اس کے بعد سے ہی ان کے بی جے پی میں واپسی کی خبر گردش کررہی ہے۔آج تو انہوں نے کہا کہ وہ پارتھا بھوٹک کے خلاف بیرک پور میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اس مرتب پچھلی مرت بہ سے زیادہ ووٹوں سے جیتیں گے۔ ارجن نے کہاکہ مجھے بیرک پور کو پارتھا بھومک کے سنڈیکیٹ سے بچانا ہے۔
ارجن نے 2019 میں واضح کر دیا تھا کہ وہ بیرک پور لوک سبھا میں امیدوار بننا چاہتے ہیں۔ لیکن اس وقت بھی ترنمول کانگریس نے انہیں بیرک پور سے امیدوار نہیں بنایا تھا۔ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ارجن بیرک پور میں ترنمول امیدوار دنیش ترویدی کو شکست دے کر بی جے پی امیدوار کے طور پر پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں پہنچ گئے۔
تاہم اس کے بعد ارجن سنگھ کی گھر واپسی ترنمول میں ہوئی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ترنمول میں ارجن سنگھ کی دوسری اننگز شروع کی۔ لیکن ترنمول نے انہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بیرک پور سے امیدوار نہیں بنایا ہے۔ اس سے ارجن سنگھ پھر ناراض ہو گئے ہیں۔ارجن سنگھ نے کہا کہ پارٹی تبدی لرنے کے امکانا ت ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن سنگھ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ اس تناظر میں بیرک پور کے سبکدوش ہونے والے ایم پی تقریباً ہر روز میڈیا میںبیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ وہ بیرک پور میں پارتھا بھومک کے خلاف لڑیں گے اور اس مرتبہ ان کی جیت کا مارجن بڑھے گا۔ان کا بنیادی مقصد بیرک پور کو پارتھو بھومک کے سنڈیکیٹ سے بچانا ہے۔ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس چھوڑرہے ہیں مگر کیا وہ بی جے پی میں جا رہے ہیں؟ تاہم ارجن نے بدھ کو بھی اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ لیکن ارجن کی باتوں سے صاف ہے کہ وہ کسی اور پارٹی میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے بغیر ٹکٹ کے کبھی ٹرین میں سوار نہیں ہوا۔ کسی پارٹی کا ٹکٹ لے کر الیکشن کیوں نہیں لڑتے؟ میں ٹیم کے لیے لڑوں گا۔ آپ کو کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ کون سی ٹیم ہے۔