بنگلورو، 18 مئی (یو این آئی) کرناٹک سیکس ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں عدالت نے ہفتہ کو ایم پی پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا، جو حسن کی نمائندگی کررہے ہیں۔یہ وارنٹ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے مطالبے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوٹس دیئے جانے کے باوجود پرجول ریوانہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
قبل ازیں ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اپنے بیٹے ایچ ڈی ریونا اور پوتے پرجول کے جنسی ہراسانی کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑی اور زور دیا کہ تحقیقات میں کسی کو بھی نہیں بخشا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس کیس میں بہت سے لوگوں کے ملوث ہونے اور ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔