پیر, جون 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جیت

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 16, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جیت
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا، فائنل مقابلہ میں ہندوستان سے ہوگی ٹکر

کولکتہ: ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آٹھویں مرتبہ ورلڈکپ فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کا آغاز کیا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہی اوور میں ایک رن پر جنوبی افریقی کپتان کی وکٹ حاصل کرلی۔
ٹیمبا باووما بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 5.4 اوورز میں 8 رنز پر گری جب کوئنٹن ڈی کاک 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 22 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 10 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اگلے ہی اوور میں آسٹریلوی بولر ہیزل ووڈ نے چوتھی وکٹ بھی حاصل کرلی۔ انہوں نے راسی وندر دوسن کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن نے 95 رنز جوڑے، لیکن 119 کے مجموعے پر کلاسن ٹریوس ہیڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر ہیڈ نے مارکو یانسین کو بھی چلتا کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 31 ویں اوور کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز ہی بناسکی تھی۔
ڈیوڈ ملر نے شاندار باری کھیلی، انہوں نے پہلے 19 رنز بنانے والے جیرالڈ کوئٹزی کے ساتھ 53، پھر 4 رنز بنانے والے کیشو مہاراج کے ساتھ 19 اور پھر کگیسو رباڈا کے ساتھ 12 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو 200 کا ہندسہ عبور کروایا۔ ڈیوڈ ملر 116 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر 48ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ جنوبی افریقی ٹیم 50ویں اوور میں 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 3، 3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار آغاز کیا اور 6 اوورز میں ہی 60 رنز بنادیے، تاہم ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کو دوسری وکٹ 61 رنز پر مل گئی جب مچل مارش صفر پر آؤٹ ہوئے، لیکن دوسری جانب اوپنر ٹریوس ہیڈ نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جو 69 رنز بنا کر 106 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن تبریز شمسی نے یہ خطرناک ہوتی پارٹنرشپ توڑ دی اور 18 رنز بنانے والے لبوشین کو 133 کے مجموعے پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ جنوبی افریقہ کو اسکے بعد پانچویں وکٹ بھی مل گئی، جب جارح مزاج گلین میکس ویل کو تبریز شمسی نے ہی 135 کے مجموعے پر کلین بولڈ کردیا۔
ایسے میں اسمتھ نے 30 اور جوش انگلس نے 28 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔ اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ نہیں ہوں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں، آج میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔اس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں اور اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں نے نو نو میچز کھیلے تھے اور دونوں ٹیموں نے اپنے سات سات میچز جیتے تھے۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا نے دوسری اور آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن لے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت سے مقابلہ اتوار کو ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

Tags: آسٹریلیاجنوبی افریقہدوسرا سیمی فائنلورلڈکپ
ShareTweetSend
Previous Post

مجیدیہ یونانی اسپتال کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Next Post

دہلی میں فرضی ڈاکٹربن کر سرجری کرنے والے گروہ کا انکشاف، 4 لوگ گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں فرضی ڈاکٹربن کر سرجری کرنے والے گروہ کا انکشاف، 4 لوگ گرفتار

دہلی میں فرضی ڈاکٹربن کر سرجری کرنے والے گروہ کا انکشاف، 4 لوگ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In