بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ دہلی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 5, 2022
in اخبارجہاں, دیار وطن
0
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ دہلی
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):گلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے تین روزہ دورہ آج دہلی پہنچیں، جہاں وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گی۔ ان کے دورہ کے ایجنڈے میں دفاعی تعاون میں اضافہ، علاقائی رابطوں کے حوالے سے اقدامات میں توسیع اور جنوبی ایشیا میں استحکام اہم موضوعات ہیں۔ جرمن خبررساں ایجنسی ڈوئچ ویلے کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے آخری بار سن 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ برس بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ تھی اور ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا 100 واں یوم پیدائش بھی منایا گیا تھا۔ اس موقع پرہندوستانی وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ سن 2015 کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اب تک 12 مرتبہ آپس میں ملاقات کر چکے ہیں۔
نئی دہلی کے لیے روانہ ہونے سے ایک دن قبل ڈھاکہ میں خبر رساں ادارے سے بات چیت میں شیخ حسینہ نے پانی کے دیرینہ تنازعے کے حل پر زور دیتے ہوئے ہندوستان اور چین کی رقابتوں پر بھی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم نیچے کی طرف ہیں، پانی بھارت سے آتا ہے، اس لیے بھارت کو مزید فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے۔ بعض اوقات ہمارے لوگوں کو اس کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، خاص طور پر دریائے تیستا کی وجہ سے۔‘‘
شیخ حسینہ نے مزید کہا ’’ہم نے پایا کہ وزیر اعظم (نریندر مودی) اس کو حل کرنے کے لیے کافی بے چین ہیں لیکن مسئلہ بھارت میں ہے۔ ہم صرف گنگا کا پانی ہی بانٹتے ہیں لیکن ہمارے درمیان 54 دیگر دریا بھی ہیں۔ یہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور اسے حل کیا جانا چاہیے۔‘‘
اس موقع پر شیخ حسینہ نے دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہاں تک کہ سن 1975 میں جب میں نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو کھو دیا تھا، اس وقت بھی بھارتی وزیر اعظم نے مجھے بھارت میں پناہ دی تھی۔‘‘
بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی پانی کے حوالے سے تقریباﹰ اسی نوعیت کا تنازعہ پایا جاتا ہے، جیسا بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک زمانے سے موجود ہے۔ بھارت نے سرحدی علاقوں میں توانائی کے لیے بڑے بڑے بند تعمیر کر لیے ہیں، جس کی وجہ سے وہ نصف پانی پڑوسی ملک کو دینے کے بجائے بیشتر خود ہی استعمال کرتا ہے۔
دریائے تیستا ریاست مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ تاہم بھارت نے ریاست سکم میں کئی بڑے ڈیم تعمیر کیے ہیں جن کی وجہ سے بیشتر پانی اسی میں صرف ہو جاتا ہے۔ تاہم سب سے بڑا مسئلہ ریاست مغربی بنگال میں تعمیر کردہ ایک نیا اور بہت بڑا ڈیم ہے۔
ماضی میں بھارت کی مرکزی حکومتیں اس حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ ایک حتمی معاہدہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں تاہم ریاست مغربی بنگال کی حکومت اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اگر دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا تو اس کے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوں گے۔ اس لیے وہ اس طرح کے معاہدے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔
بھارتی میڈیا میں شیخ حسینہ کے اس بیان کے بھی کافی تذکرے ہیں، جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ ہی چین اور ڈھاکہ کے گہرے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حسینہ نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے ملک کی ترقی ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’’ہماری خارجہ پالیسی بہت واضح ہے، سب سے دوستی اور کسی سے بھی بغض نہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ چین اور بھارت کے درمیان ہے۔ میں اس مسئلے میں اپنی ناک نہیں پھنسانا چاہتی۔‘‘ شیخ حسینہ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام طرح کے مسائل کے دو طرفہ حل پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا، ’’جب آپ ساتھ ساتھ رہتے ہیں، تو کچھ مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے، اگر آپ چاہیں تو انہیں حل کر لیں یا پھر ان کے ساتھ ہی رہیں۔ ہمارے درمیان بھی مسائل ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہماری اپنی ترقی کے لیے، جو ملک کے لیے موزوں ہو، ہم ضرورت کے تحت کسی بھی ملک کے ساتھ تعاون کریں گے۔‘‘
بنگلہ دیش کے ساتھ جہاں بھارت کے رشتے اچھے ہیں وہیں چین کے ساتھ بھی ڈھاکہ کے گہرے روابط ہیں۔ تاہم بھارت اور چین کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے نئی دہلی میں اس بات پر تشویش بھی پائی جاتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا پڑوسی ملک بنگلہ دیش چین سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
سری لنکا، پاکستان، نیپال اور بھوٹان جیسے بھارت کے بیشتر پڑوسی ملکوں کے بھی چین کے ساتھ گہرے روابط ہیں اور اس حوالے سے نئی دہلی میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
شیخ حسینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی معیشت مضبوط ہے اور وہ وقت پر اپنے ذمے واجب قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے معاشی بحران کے حوالے سے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ سری لنکا کی طرح بنگلہ دیش میں بھی کوئی افراتفری شروع ہو سکتی ہے۔

Tags: بنگلہ دیشدورۂ دہلیشیخ حسینہ
ShareTweetSend
Previous Post

کینیڈامیں خنجر زنی،10افراد کی موت

Next Post

مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In