متھرا:27جولائی(یواین آئی) سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے نوجوانوں سے نیل دل انسان بننے اور ملکی مفاد میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔سنسکرت وشوودیالیہ کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے طلبہ کو کامیابی کا منتر دیتے ہوئے کہا کہ اچھے انسان بنیں، پریشانیاں کچھ نہیں بگاڑ پائیں گی۔ سماج نے جو آپ کو دیا ہے۔ اسے لوٹانا ہوگا۔ ملک مفاد میں کام کریں۔ آپ کی کامیابی اس پر منحصر نہیں کرتی ہے کہ آپ کا بیک گراونڈکیا ہے بلکہ اس پر منحصر کرتی ہے کہ مقصد کو پانے کے لئے کتنی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے سیاست شروع کی تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ملک کا صدر بنونگا، آپ بھی اپنی اچھی منشی سے کام شروع کریں کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔سابق صدر نے گریجویشن کی ڈگری ہولڈروں سے کہا کہ سب سے اہم ہے کہ وہ ایک اچھے انسان بن کر ملک و بیرون ملک میں نام روشن کریں اور اپنے ملک کے مفاد میں اپنا کردار ادا کریں جو بھی بنیں اچھے بنیں۔سابق صدر جمہوریہ کوندنے خاص طور سے بیٹیوں کو کامیابی پر مبارک باددی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کا ریکارڈ قائم کریں گی۔ا نہوں 108 امیدواروں کو میڈل اور 1482طلبہ کو ڈگریاں دیں۔