منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 17, 2023
in آئینہ شہر
0
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا انعقاد
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبے کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگاری خطبے کو معروف دانشور ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے ’تعلیم کے فروغ اور قومی تعمیر میں مسلم خواتین کا کردار‘کے موضوع پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے فرمایا کہ مسلم خواتین کے قائدانہ کردار پر جب ہم بات کرتے ہیں تو عام خیال یہ ہوتا ہے کہ گفتگو 1947 کے بعد سے شروع ہوگی۔ حالانکہ میں نے جب اس موضوع پر مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ 1857 میں بھی ہمارے یہاں ایسی خواتین تھیں جن کی قائدانہ صلاحیتوں نے انگریزی منصوبوں کو کافی حد تک بے اثر کر دیا تھا۔ ہم نے مسلم خواتین کے خود ساختہ مسائل کو موضوع بنایا جن سے سیاسی مقاصد بھی حل ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ انسانی فروغ کے سلسلے میں ان کے کیا مسائل ہیں ان پر سچر کمیٹی کے بعد سے بہت کم توجہ دی گئی بلکہ کہنا چاہیے نہیں دی گئی۔ اس خطبے کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین جسٹس جناب بدر درریز احمد صاحب نے کی۔
صدارتی خطاب میں انھوں نے کہا کہ بیگم عابدہ احمد ایک منصوبہ ساز شخصیت کی مالک تھیں۔ انھوں نے جو اقدام کیے ان کے نتائج کا فیضان آج تک عام ہے۔ آج کے خطبے کا موضوع اور ان کی شخصیت میں گہرا ربط ہے۔ سیدہ سیدین حمید صاحبہ نے جس انداز سے اس موضوع کے پہلووں کو واضح کیا ہے اس کا انھیں حق ہے۔ ان کے خانوادے میں علمی روایت کا روشن سلسلہ رہا ہے۔سیدہ سیدین صاحبہ چونکہ خود بھی ایسے اداروں سے وابستہ رہی ہیں جو خواتین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہیں لہٰذا ان کو ان مسائل کی اہمیت کا بھی اندازہ ہے اور اس کے تدارک کے لیے کیا منصوبے ہونے چاہئیں اس سے بھی واقف ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب فخرالدین علی احمدہوں یا بیگم عابدہ احمد صاحبہ ان کی شخصیت اتنی پہلو دار تھی کہ انھیں کسی ایک خانے میں مقید کرنا زیادتی ہوگی۔ ان لوگوں نے ادب اور سماج دونوں کے رشتے کو بڑی ذمہ داری سے نبھایا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ان کے نام سے منسوب ان خطبوں میں ہماری کوشش رہتی ہے کہ خالص ادبی مسائل سے ہٹ کر کچھ گفتگو ہو ۔ سیدہ سیدین حمید صاحبہ ہر لحاظ سے اس موضوع پر بات کرنے کے لیے موزوں شخصیت ہیں۔پروفیسر اختر الواسع اس خطبے میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل وہ بھی ہیں جن کو عام طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن وہ مسائل زیادہ اہم ہیں جن کو چھپایا جاتا ہے یا ان پر بات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔ سیدہ سیدین صاحبہ نے جس موضوع کو اٹھایا ہے میں سمجھتا ہوں اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ سال میں دو یادگاری خطبات کا انعقاد کرتا ہے۔ ایک فخر الدین علی احمد یادگاری خطبہ اور دوسرا بیگم عابدہ احمد یادگاری خطبہ۔ ابھی گذشتہ 22؍ مئی کو یہاں فخرالدین علی احمد یادگاری خطبے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے وائس چانسلر پروفیسر اروند تشریف لائے تھے۔ یہ خطبہ عالمانہ مطالب سے بھرپور تھالہٰذا بیگم عابدہ احمد میموریل لکچر کے لیے بھی ہم نے ڈاکٹر سیدہ سیدین جیسی علمی شخصیت سے گزارش کی جو اپنی علمی اور ثقافتی خدمات کے لیے ملک و بیرون ملک شہرت رکھتی ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ انھوں نے اس درخواست کو قبول کیا۔ بیگم عابدہ احمد 1982 سے2003 تک غالب انسٹی ٹیوٹ کی چیئرمین رہیں۔ آپ نے ہی اس ادارے میں غالب میوزیم اور ہم سب ڈرامہ گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ آج یہ ادارہ جس منزل پر ہے اس میں بیگم صاحبہ کی قربانیاں شامل ہیں۔ ہمالیہ گروپ کے صدر جناب ایس فاروق صاحب نے کہا کہ اگر کچھ لوگ سیاسی مفاد کے لیے عوتوں کے مسائل کا رخ موڑتے ہیں تو دانشور طبقے کو چاہیے کہ ان کے اصل مسائل کو مرکز میں لائیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج کے اس لکچر سے یہ کام بحسن خوبی مکمل ہوتا ہے لیکن ایسی مزید کوششیں ہونی چاہیے۔ میں غالب انسٹی ٹیوٹ کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس کے ذمہ داروں نے اس اہم موضوع کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر علم و ادب اور سماجی شعبوں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

Tags: بیگم عابدہ احمدیادگاری خطبo
ShareTweetSend
Previous Post

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر احمد انصاری او بی سی یودھاایوارڈ سے سرفراز

Next Post

کیرلا کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کی تعزیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کیرلا کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کی تعزیت

کیرلا کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کی تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In