چنئی ۔( پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یو ایم ایل ) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کیرلا کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیرلا کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی جی کے انتقال نے ریاست کیرلا میں سب کو غم زدہ کردیا ہے۔ پورے کیرلا میں لوگ ان سے پیا رکرتے تھے اور ان کی تعریف کی جاتی تھی۔ کیرلا کی سیاست میں انہوں نے بطور وزیر اعلی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔کیرلا میں انہیں ایک مثالی رہنما مانا جاتا تھا اور تمام برادریاں اور سیاسی جماعتیںان کی صلاحیتوں کی تعریف و ستائش کرتی تھیں۔شری اومن چانڈی جی کا انتقال کیرلا کے لوگوں کیلئے اور خاص طور پر یو ڈی ایف فیملی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے میں ان کے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہا رکرتا ہوں۔