بدھ, مارچ 4, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

چینی صدر کی جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی خبر سے بائیڈن مایوس

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 4, 2023
in خاص خبریں
0
چینی صدر کی جی 20  چوٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی خبر سے بائیڈن مایوس
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں ان خبروں سے مایوسی ہوئی ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ اس ہفتے نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ڈوئچ ولے اردو کی خبر کے مطابق صحافیوں نے جب جو بائیڈن سے پوچھا کہ اطلاعات ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، تو انہوں نے کہا، ”میں مایوس ہوں، لیکن میری ان سے ملاقات ہو گی۔”
تاہم بائیڈن نے یہ نہیں بتایا کہ چینی صدر سے وہ آئندہ کہاں ملاقات کر نے والے ہیں۔ اگر چینی صدر اس ہفتے کے اواخر میں دہلی نہیں آتے ہیں، تو بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات نومبر میں ہو سکتی، کیونکہ امریکہ اس وقت سان فرانسسکو میں اے پی ای سی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہو گا۔امریکہ کو توقع تھی کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا بھی تھا کہ وہ ”امید کرتے ہیں ” کہ شی جن پنگ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ہندوستان میں جی 20 میٹنگ کی تیاریوں سے واقف عہدیداروں کے مطابق شی جن پنگ سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کا سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ چین اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے پس منظر میں ہوا ہے اور امکان ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ میں حکومتی ذرائع کے حوالے جو خبریں شائع ہو رہی ہیں اس کے مطابق چینی صدر کی جگہ وزیر اعظم لی قیانگ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بعض دیگر ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ یہ کوئی بھی چینی سرکاری اہلکار ہو سکتا ہے، جس کا ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے سرکاری رد عمل سے بھی اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ چینی صدرنئی دہلی نہیں آئیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آخری بار نومبر میں انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم دونوں کے درمیان تعلقات میں کوئی بھی پیش رفت اس وقت پٹری سے اتر گئی، جب امریکہ نے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کا فیصلہ کیا۔تائیوان سمیت متعدد مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلاف پائے جاتے ہیں۔ اس میں جزیرہ تائیوان کا دورہ کرنے والے امریکی قانون سازوں اور تائیوان کے صدر کے دورہ امریکہ کے علاوہ سیمی کنڈکٹر کی ٹیکنالوجی پر بھی اختلافات ہیں۔ اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کی چینی برآمد پر پابندیاں، کیوبا کی سرزمین سے چینی نگرانی کے بارے میں اطلاعات اور غبارے کا واقعات جیسے امور پر دونوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے حالیہ مہینوں میں چین کا سفر کیا ہے، جن میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، سیکریٹری خزانہ جینٹ ییلن، موسمیاتی ایلچی جان کیری، اور کامرس سیکریٹری جینا ریمنڈو شامل ہیں۔

Tags: بائیڈنجی 20چینی صدر
ShareTweetSend
Previous Post

سلطان النیادی کی خلاء سے زمین پر کامیاب واپسی

Next Post

شملہ میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شملہ میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر

شملہ میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In